وزیراعظم کی پی کے ایل آئی کے داخلی راستے پر لینڈ اسکیپنگ کے کام پر کمشنرلاہور کی تعریف
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی جس میں صوبہ سندھ سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے وزیر اعظم کو ڈیجیٹل مردم شماری سے متعلق سندھ حکومت کے تحفظات سے آگاہ کیا تاہم وزیراعظم نے سندھ حکومت کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
وزیراعظم نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے لئے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہے، صوبہ سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ تھر کول کے منصوبے سے نا صرف ملک میں توانائی کی ضرورت پوری ہو گی بلکہ علاقے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔
واضح رہے کہ ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق بھی موجود تھے۔
اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ نے مردم شماری سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں چاہتا ہوں مردم شماری میں تمام افراد کو باقاعدگی سے شمار کیا جائے کیونکہ یہ ایک قومی فریضہ ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اس بات کو یقینی بنائیں کہ خانہ شماری اور گھر کے تمام افراد شمار ہوں، یہ ڈجیٹل مردم شماری ہے اور ٹیبلٹ کے ذریعے ڈیٹا کا اندراج کیا جا رہا ہے، آگاہی مہم کو تیز کیا جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی سیز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دیھ سطح پر تمام افراد کے گھر اور اس میں رہنے والوں کی گنتی یقینی بنائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
