Advertisement
Advertisement
Advertisement

مالی بحران اور غیر یقینی کی کیفیت سے نکلنے کیلئے انتخابات ہی یقینی حل ہے، پرویز الٰہی

Now Reading:

مالی بحران اور غیر یقینی کی کیفیت سے نکلنے کیلئے انتخابات ہی یقینی حل ہے، پرویز الٰہی
پرویزالٰہی

عمران خان کے تاریخی جلسے نے حکومت پر سکتہ طاری کر دیاہے، پرویزالٰہی

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجودہ مالی بحران اور غیر یقینی کی کیفیت سے نکلنے کیلئے انتخابات ہی یقینی حل ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب ومرکزی صدر تحریک انصاف چوہدری پرویزالہٰی اور سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین سے امریکی بزنس مین طاہر جاوید کی ملاقات ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زمان پارک میں پولیس رانا ثناء اللہ اور مریم نواز کے حکم پر ظالمانہ آپریشن کر رہی ہے لیکن مریم نواز ہر صورت عمران خان کو گرفتار کرنا چاہتی ہیں یہ ان کی حسرت ہی رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک بد ترین معاشی بحران کا شکار ہے، امریکہ سے بھی بغیر الیکشن مدد گھٹائی میں پڑ گئی ہے تاہم پاک امریکہ تعلقات کو مظبوط بنانے کیلئے عوامی رابطہ مہم کی اس وقت اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے معاملے میں امریکہ کوئی مدد کرتا نظر نہیں آ رہا ہے ۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اس وقت پوری دنیا کے مسلمانوں کے رہنما ہیں، پرویزالٰہی

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ بیماری کا بہانا کر کے فرار ہونے والا لیڈر کیسے ہو سکتا ہے، نواز شریف کو لیڈر کہنے والے اس بھگوڑے کوپہلے واپس لائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے موجودہ مالی بحران اور غیر یقینی کی کیفیت سے نکلنے کیلئے انتخابات ہی یقینی حل ہے تاہم پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں تحلیل ہونے جس کے بعد انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوگیا ہے مگر ابھی تک نگران حکومت کی وجہ سے انتخابات کا انعقاد غیر یقینی ہے۔

انہوں نے کہا کہ طاہر جاوید نے امریکہ میں مسلم کمیونٹی کے حقوق ہومن رائٹس کے حقوق کیلئے اپنا کردارادا کیا۔

اس موقع پر طاہو جاوید نے کہا کہ بطور وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے کم وقت میں پنجاب کی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اہم رول ادا کیا اور وزارت اعلیٰ کے دور میں مثالی اقدامات کیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر