ٹک ٹاک نے پیسے کمانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی سہولت متعارف کرادی
مختصر دورانیے کی ویڈیوز ایپ ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لئے نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔
ٹک ٹاک اب آپ کو تعلیمی، سائنسی اور دیگر شعبوں میں بھی مدد فراہم کرے گا۔

جی ہاں، اس مقصد کے لیے ٹک ٹاک نے اسٹیم (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور میتھ) نامی فیڈ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
اس فیڈ میں زیادہ سے زیادہ تعلیمی ویڈیوز موجود ہوں گی جن سے آپ کمپیوٹر کوڈ بنانا سیکھ سکیں گے یا مختلف تجربات پر بات کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک سے پیسے کمانے کے خواہشمند صارفین کیلئے بڑی خوشخبری
یہ نئی فیڈ فالوونگ، فار یو اور دیگر فیڈز کے ساتھ نظر آئے گی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سے ابھرتے ہوئے سائنسدانوں میں اپنے کام پر بات کرنے کی حوصلہ افزائی ہوگی یا آپ کوئی پروگرامنگ کوڈ سیکھ سکیں گے۔
سائنسی مواد کے لیے ٹک ٹاک کی جانب سے مختلف اداروں سے شراکت داری بھی کی جائے گی تاکہ اس میں شیئر کی جانے والی معلومات مستند ہو۔
واضح رہے کہ یہ نئی فیڈ آنے والے ہفتوں میں ٹک ٹاک ایپ کا حصہ بنے گی۔
یہ بھی پڑھیں: راتوں رات کسی کو بھی وائرل کرنے والا ٹک ٹاک کا خفیہ بٹن سامنے آگیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
