بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر چین کی سرحد کے قریب گر کر تباہ
بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر چین کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست ارونا چل میں چین کی سرحد کے نزدیک بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر جس علاقے میں تباہ ہوا وہ چین کی سرحد کے انتہائی نزدیک ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر نے ارونا چل کے آرمی بیس سے پرواز بھری تھی لیکن کچھ ہی دیر بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے پہاڑی سلسلے میں گر کر تباہ ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ جائے وقوعہ کی جانب ریسکیو ٹیم کو بھیج دیا گیا ہے۔
تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ ہیلی کاپٹر میں کتنے افراد سوار تھے۔
دوسری جانب بھارتی فوج کی جانب سے بھی اس حوالے سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
