Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی اے ای اے نے لیبیا میں لاپتہ ہونے والے یورینیم کو برآمد کر لیا

Now Reading:

آئی اے ای اے نے لیبیا میں لاپتہ ہونے والے یورینیم کو برآمد کر لیا

بین الاقوامی جوہری نگراں ادارے نے لیبیا میں لاپتہ ہونے والے یورینییم کو برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق بین الاقوامی جوہری نگراں ادارے کے مطابق 2.3 ٹن یورینیم غائب ہونے کے بعد باغی فوجی رہنما خلیفہ حفتر کی افواج نے قدرتی یورینیم کے پائے جانے کی اطلاع دی۔

یہ بھی پڑھیں : لیبیا سے کئی ٹن قدرتی یورینیم غائب

Advertisement

جنگ زدہ ملک کے مشرق میں فورسز کے مطابق لیبیا میں اقوام متحدہ کے نیوکلیئر واچ ڈاگ کی طرف سے لاپتہ ہونے والے 2 ٹن سے زیادہ قدرتی یورینیم مل گیا ہے۔

باغی کمانڈر خلیفہ حفتر کے کمیونیکیشن ڈویژن کے رہنما جنرل خالد المحجوب نے کہا کہ یورینیم کے کنٹینرز بمشکل 5 کلومیٹر سے برآمد ہوئے ہیں جہاں سے انہیں جنوبی لیبیا میں ذخیرہ کیا گیا تھا۔

جنرل خالد المحجوب نے اپنے بیان میں چاڈ کی سرحد کے قریب سے 10 لاپتہ بیرل ملنے کا حوالہ دیا حالانکہ اس کے میڈیا یونٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک الگ ویڈیو میں کارکنوں کو 18 برآمد شدہ بیرل گنتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

Advertisement

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ تقریباً 2.3 ٹن یورینیم لیبیا میں ایک ایسی جگہ سے غائب ہو گیا تھا جو حکومتی کنٹرول میں نہیں تھا۔

آئی اے ای اے نے خبردار کیا کہ لاپتہ یورینیم سے ریڈیولوجیکل خطرے کے ساتھ ساتھ جوہری سلامتی کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ لیبیا کے مرحوم رہنما معمر قذافی کے دور میں، لیبیا نے 2003 میں امریکہ اور برطانیہ کے ساتھ خفیہ بات چیت کے بعد اپنے جوہری، کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے پروگراموں کو ترک کر دیا تھا۔

کرنل معمر قذافی کی حکومت نے ایسے سینٹری فیوجز حاصل کیے تھے جو یورینیم کو افزودہ کرنے کے ساتھ ساتھ جوہری بم کے ڈیزائن کی معلومات بھی فراہم کر سکتے تھے.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر