Advertisement
Advertisement
Advertisement

میری ضمانتیں منسوخ ہوگئیں تو دھوم دھام سے سسرال جاؤنگا، شیخ رشید

Now Reading:

میری ضمانتیں منسوخ ہوگئیں تو دھوم دھام سے سسرال جاؤنگا، شیخ رشید
شیخ رشید

الیکشن ہی ملک کو خانہ جنگی اور انتشار سے بچا سکتا ہے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میری ضمانتیں منسوخ ہوگئیں تو دھوم دھام سے سسرال جاؤں گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ایٹمی اور میزائل پروگرام مکمل محفوظ اور دباؤ سے پاک ہونے کا بیان انتہائی خوش آئند ہے، قوم جان دے سکتی ہے ایٹمی اثاثوں پر سمجھوتہ نہیں کرسکتی۔

Advertisement

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے میری ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے کل اپیل دائر کی ہوئی ہے، اگر میری ضمانتیں منسوخ ہوگئیں تو دھوم دھام سے سسرال جاؤں گا، کیس بلورانی کی ٹوئٹ ہے جو جیل سے بھی کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ دوست ممالک موجودہ حکومت کو سمجھتے ہیں اس لیے 6ارب ڈالر کی یقین دہانی نہیں کرارہے، آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدہ نہیں کررہی، ہم بجلی، پیٹرول، گیس کے نرخ بڑھا رہے ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ لاہور میں سیاسی ماحول بہت کشیدہ ہے جس سے پورا صوبہ متاثر ہے۔ چوروں اور چوکیداروں میں کبھی صلح نہیں ہوسکتی، 90دن میں الیکشن آئین کا سب کو حکم ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان ریل میں ہو یا جیل میں حکومت سے نہیں سنبھالا جائے گا، شیخ رشید

اس سے قبل اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کی بیل ابھی بھی منڈیر نہیں چڑھی نہ دنیا میں ان کی کوئی لابی ہے، نہ بیرونی فنانسنگ کی یقین دہانی ہے۔ ان کو کوئی سنجیدہ نہیں لیتا، پیڑول 5 روپے اور ڈیزل 13 روپے مزید مہنگا کردیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کل دنیا کے تمام الیکٹرونک چینل پر زمان پارک کی کیشدگی پہلی خبر تھی، عمران خان کے 84 مقدمات پر دنیا لعن طعن کررہی ہے، عمران خان ریل میں ہو یا جیل میں حکومت سے نہیں سنبھالا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی جان کو نقصان ہوا تو حکمرانوں کو بھاری قیمت ادا کرنی ہو گی، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ عدلیہ مریم نواز کے نشانے پر ہے وہ نہیں جانتی کہ فائنل گول عدلیہ نے ہی کرنا ہے اُس کے والد کو عدلیہ لائے گی یا اللہ لائے گا۔

شیخ رشید نے مزید کہا تھا کہ ملک افواہوں کی زد میں ہے، دنیا میں ہمارا معاشی بحران سوالیہ نشان بن گیا ہے اور حکومت خوابے خرگوش میں سوئی ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں پانی کا بدترین بحران ، شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر