لوئر کوہستان: آگ لگنے کے بعد گھر کی چھت گرنے سے 10 افراد جاں بحق
لوئر کوہستان میں گھر میں آگ لگنے کے باعث ایک ہی خاندان کے 10 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لوئر کوہستان کے علاقے پتن میں جمعہ کو آگ بھڑکنے سے مکان کی چھت گر گئی جس کے باعث 10 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں لوئر کوہستان کے علاقے سیری پتن کے سربراہ خاندان کی پانچ بیٹیاں، تین بیٹے، ماں اور بیوی شامل ہیں جبکہ دو بچے معجزانہ طور پر حادثے سے بچ گئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ آگ اتنی شدید تھی کہ کثیر المنزلہ مکان کی چھتیں تیزی سے جل کر خاکستر ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: چلاس؛ گھر کی چھت گرنے سے ماں سمیت 8 بچے جاں بحق
اس کے علاوہ آگ لگنے سے پورا گھر جل کر خاکستر ہو گیا اور مویشی بھی جل کر خاکستر ہو گئے۔
ریسکیو اور فائر بریگیڈ کے اہلکار ابھی تک یہ معلوم نہیں کر سکے کہ آگ کس وجہ سے لگی۔
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کا لوئر کوہستان میں آتشزدگی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے مقامی انتظامیہ کو واقعے کے زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے اور ریسکیو سرگرمیوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
