Advertisement
Advertisement
Advertisement

مائیکرو سافٹ نے اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے صارفین کو خوشخبری سنادی

Now Reading:

مائیکرو سافٹ نے اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے صارفین کو خوشخبری سنادی
مائیکرو سافٹ

مائیکرو سافٹ نے اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے صارفین کو خوشخبری سنادی

مائیکرو سافٹ کی جانب سے فروری 2023 میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ’بنگ‘ سرچ انجن کو محدود صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔

اب مائیکرو سافٹ کے چیٹ جی پی ٹی سے لیس اس نئے سرچ انجن کو تمام صارفین استعمال کر سکتے ہیں۔

مائیکرو سافٹ کی جانب سے اس تبدیلی کی تصدیق تو نہیں کی گئی مگر ونڈوز سینٹرل نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ بنگ سرچ انجن پر مائیکرو سافٹ اکاؤنٹ سے لاگ ان ہوکر اے آئی چیٹ بوٹ کو استعمال کرنا ممکن ہے۔

اس حوالے سے باضابطہ اعلان کمپنی کے 16 مارچ کو ہونے والے ایک ایونٹ میں متوقع ہے۔

اس سے قبل 15 مارچ کو مائیکرو سافٹ نے تصدیق کی تھی کہ نئے بنگ سرچ انجن میں جی پی ٹی 4 انجن کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

دلچسپ بات یہ ہے کہ اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کے اس نئے ورژن کو متعارف کرانے کا اعلان 14 مارچ کو کیا تھا۔

چیٹ جی پی ٹی کا یہ نیا ورژن تحریر کے ساتھ ساتھ تصویری کمانڈ پر بھی تفصیلات فراہم کر سکتا ہے۔

اوپن اے آئی کی جانب سے جی پی ٹی 4 تک رسائی ماہانہ فیس کے عوض فراہم کی جارہی ہے مگر بنگ سرچ انجن میں اسے مفت استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر