Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز شریف کی وجہ سے ملک میں معاشی بحران آرہا ہے، فواد چوہدری

Now Reading:

شہباز شریف کی وجہ سے ملک میں معاشی بحران آرہا ہے، فواد چوہدری

شہباز شریف کی وجہ سے ملک میں معاشی بحران آرہا ہے، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی وجہ سے ملک میں معاشی بحران آرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ آج یہاں ہونے کا مقصد یہ ہے کہ مجھ پر ایک اور کیس کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جب توشہ خانہ آیا اور یہ الزام لگے کہ مریم نواز صاحبہ نے اس پر بھی جھاڑو پھیرا ہے جس پر میں تحقیقات کا مطالبہ کیا اور بجائے اس کے مریم نواز کیخلاف تحقیقات کی جاتی ایف آئی اے نے میرے خلاف تحقیقات شروع کردی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک اداروں سے چلتے ہیں اور اداروں کے جو سربراہان ہوتے ہیں وہ ملک کی  خدمت کے لئے فیصلے کرتے ہیں اور اگر چھوٹے لوگ بڑے  عہدوں پر پہنچ جائیں تو سمجھ لیں کہ ریاستیں تباہ ہوجاتی ہیں اور یہی پاکستان میں بھی ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی جی پنجاب کو فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت

Advertisement

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چھوٹے لوگ جو کہ آج بڑے عہدوں پر پہنچ گئے ہیں جس کے بعد کچھ سمجھ نہیں آرہی ہے کہ یہ معاملات جائیں گے کہاں اور رکیں گے کہاں؟

ان کا کہنا تھا کہ جو صورتحال اس وقت ہمارے سامنے ہے کہ مریم صاحبہ کا جو منشی ہے وہ کہتا ہے کہ یہ ٹوئٹ ہے اور اب اس کے خلاف تحقیقات کریں تو اس سے اندازہ لگالیں کہ ہمارے ادارے کتنے کمزور اور بےبس اور لاچار ہوچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اداروں کی سربراہان کی کمزروری دراصل ریاست کی کمزوری ہے کہ پاکستان میں آج بہت بڑا انتشار سر اٹھا چکا ہے اور ایک ایسے وقت میں جب پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف سے قرضہ نہیں لیتے تو ملک دیوالیہ ہوجائیگا اور معاشی ماہرین کہتے ہیں ملک کو ڈیفالٹ کا خطرہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ معاشی ٹیم سےآئی ایم ایف معاہدہ نہیں ہوسکےگا، پہلے مفتاح نے بیڑہ غرق کیا اور اب ڈار کررہے ہیں۔

بعدازاں اسد عمر کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کچھ دیربعدعدالت پیش ہوں گے اور اس مقصد کے لئے ہم نےانڈرٹیکنگ بھی دی ہے اور  عدالت میں بتائیں گے کہ وہ اسلام آباد جانے کو تیار ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری نہیں حاضری مقصد ہے، ان کو محفوظ راستہ دیاجائےتاکہ وہ پیش ہوں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ پی ٹی آئی کا جلسہ اتوار کے بجائے پیر کو ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر