 
                                                                              اسلام آباد میں پولیس کی جانب سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی آج توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے باعث عدالتی حکم پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
سیکیورٹی انتظامات کی پیش نظر شہر میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہےجبکہ جی الیون میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: جی الیون میں انٹرنیٹ سروس بند
شہر بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کی پیش نظر جی الیون چوک آنے والے پی ٹی آئی ورکرز کو پولیس نے گرفتار کرنا شروع کردیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی خواتین ورکرز کے علاوہ کسی ورکرز کو جی الیون چوک نہیں آنے دیا جارہا ہے۔
گرفتار ورکرز کو دو قیدی وین جی الیون چوک سے لیکر روانہ ہوگئی ہیں۔
ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس
اس حوالے سے ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے تاہم کسی بھی اسلحہ بردار کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔
اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔ کسی بھی اسلحہ بردار کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔
ریلی کے ساتھ آنے والے افراد سے اسلام آباد داخلے سے قبل اسلحہ لے لیا جائے گا۔
Advertisementپنجاب حکومت سے گذارش ہے کہ ریلی کے ہمراہ مسلح افراد کو آنے سے روکا جائے۔#ICTP
— Islamabad Police (@ICT_Police) March 18, 2023
انہوں نے بتایا کہ ریلی کے ساتھ آنے والے افراد سے اسلام آباد داخلے سے قبل اسلحہ لے لیا جائے گا۔
جوڈیشل کمپلیکس کے اندر پراسرار سرگرمیاں
Advertisementاسلام آباد: جوڈیشل کمپلیکس کے اندر پراسرار سرگرمیاں
جوڈیشل کمپلیکس میں نیب کی ٹیم بھی موجود
عمارت میں نیب حوالات کی صفائی ستھرائی کی جا رہی ہے#BOLNews #ImranKhan pic.twitter.com/r5N2K7pskS— BOL Network (@BOLNETWORK) March 18, 2023
جوڈیشل کمپلیکس کے اندر پراسرار سرگرمیاں بھی جاری ہیں جہاں نیب کی ٹیم بھی موجود ہے اور جوڈیشل کمپلیکس کے باہر درجنوں قیدیوں کی گاڑیاں بھی موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 