Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی رکن کانگریس کا پاکستان کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار

Now Reading:

امریکی رکن کانگریس کا پاکستان کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار
امریکی رکن کانگریس

امریکی رکن کانگریس کا پاکستان کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار

امریکی رکن کانگریس مائیک لیون نے پاکستان کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر آصف محمود کا امریکی کانگریس رکن مائیک لیون سے رابطہ ہوا جس میں عمران خان اور انکی جماعت کے خلاف ہونے والی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement

اس موقع پر مائیک لیون نے کہا کہ پاکستان میں انسانی حقوق اور جمہوریت کی حالیہ صورتحال پر تشویش ہے، پاکستان کی موجودہ صورتحال کو دیکھ رہے ہیں، میں موجودہ صورتحال پر عمران خان سے بھی بات کروں گا۔

امریکی رکن کانگریس نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت جمہوریت اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب ڈاکٹر آصف محمود نے کہا کہ پاکستان میں انسانی حقوق پامال، جمہوریت کو چیلنج کیا جارہا ہے۔

پاکستان معاشی تباہی کے دہانے پر؟

پاکستان میں اس وقت ہر طرح کی اشیاء کی کمی ہے۔ گھروں میں کھانا پکانے یا چھوٹے کارخانے چلانے کے لئے گیس نہیں ہے اور بجلی کی بندش اتنی کثرت سے ہوتی ہے کہ معیشت مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

Advertisement

وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت کو اب ایک بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔ اُسے ڈیفالٹ یعنی دیوالیے سے بچنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو اپنے قرضے کی تجدید پر راضی کرنا ہے۔

Advertisement

اندورنی سیاسی کشمکش

پاکستانی معیشت کے وجود کو خطرہ لاحق ہے لیکن اس سنگین بحران سے نمٹنے پر توجہ دینے کی بجائے، اسلامی جمہوریہ کے سیاست دانوں کے مابین رسہ کشی اس بات کی چل رہی ہے کہ حکومت کون کرے گا۔

گزشتہ سال اپریل میں سابق وزیراعظم عمران خان کی برطرفی کے بعد سے پاکستان کو گہرے سیاسی اور آئینی بحران کا سامنا ہے۔ عمران خان کو پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کے ووٹ کے زریعے اقتدار سے الگ کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے ایک طرف امریکہ پر الزام لگایاکہ وہ پاکستان میں ”حکومت کی تبدیلی‘‘ کا منصوبہ بنا رہا ہے، اور دوسری جانب وہ پاکستان کی موجودہ حکومت اور طاقتور فوجی جرنیلوں کے ساتھ متصادم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر