Advertisement
Advertisement
Advertisement

امپورٹڈ حکومت نے ملک میں آئین کی دھجیاں اڑا دی ہیں، قاسم سوری

Now Reading:

امپورٹڈ حکومت نے ملک میں آئین کی دھجیاں اڑا دی ہیں، قاسم سوری
قاسم سوری

امپورٹڈ حکومت نے ملک میں آئین کی دھجیاں اڑا دی ہیں، قاسم سوری

صوبائی صدر پی ٹی آئی بلوچستان قاسم سوری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے ملک میں آئین کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق صوبائی صدر پی ٹی آئی بلوچستان قاسم خان سوری نے پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنماوٴں کے خلاف درج ایف آئی آر کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایئرپورٹ روڈ اور بجلی گھر تھانہ میں تحریک انصاف کے سنئیر رہنماؤں کے خلاف دونوں مقدمات میں عدالت سے ریلیف لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا پاکستان تحریک انصاف کے ورکروں کا جمہوری اور آئینی حق ہے، پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنماؤں اور کارکنوں کی جھوٹے ایف آئی آر سے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ جو بربریت اور ظلم کا نظام چل رہا ہے اس کو ختم کر کے دم لیں گے۔

قاسم خان سوری نے کہا کہ بھوکلاہٹ کا شکار حکومت نے چیئرمین عمران خان پر تقریبا مقدمات کی سنچری مکمل کرلی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ چوروں اور کرپٹ مافیہ کے امپورٹڈ حکومت نے ملک میں آئین کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سرچ وارنٹ کے بغیر عمران خان کے گھر پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی اور گھر سے قیمتی سامان اپنے ساتھ لے گئے جبکہ پنجاب پولیس نے اپنی پرانی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر نواز خاندان کے حکم پر قانون کی خلاف ورزی کی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور ان کے حواریوں کو تحریک انصاف جیسے پر امن جماعت کو کالعدم اور عمران خان جیسے بہادر مسلم لیڈر کو دہشت گرد ثابت کرنے کا خواب ادھورا رہ جائے گا۔

 صوبائی صدر پی ٹی آئی بلوچستان قاسم خان سوری نے مزید کہا کہ ہم پاکستان میں صرف پارلیمنٹ کی بالادستی اور آئین کی سپریمیسی پر یقین رکھتے ہیں، تحریک انصاف پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق اپنے تمام مخالفین کو شکست فاش دے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر