Advertisement
Advertisement
Advertisement

تمام قوتیں مل بیٹھ کر پاکستان کا سوچیں، شجاعت حسین

Now Reading:

تمام قوتیں مل بیٹھ کر پاکستان کا سوچیں، شجاعت حسین
چوہدری شجاعت حسین

اسرائیل اور حماس کی جنگ خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہے،چوہدری شجاعت حسین

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ تمام قوتیں مل بیٹھ کر پاکستان کا سوچیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی و صوبائی جنرل کونسل کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں صوبائی کونسل نے چوہدری سرور کو پنجاب کا صدر اور چوہدری شافع حسین کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا۔

مرکزی اور صوبائی جنرل کونسل کے اجلاس میں متعدد قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔

اجلاس میں صوبائی انٙٹرا پارٹی الیکشن کمیشن کے چیئرمین مصطفیٰ ملک نے چوہدری سرور اور چوہدری شافع حسین کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کیا جبکہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ چوہدری سرور پارٹی کے مرکزی چیف آرگنائزر بھی ہوں گے۔

مرکزی جنرل کوننسل نے ڈیڑھ سو ارکین سنٹرل ورکنگ کمیٹی بھی منتخب کیے، چوہدری سالک حسین مرکزی سنئیر نائب صدر، مصطفی ملک مرکزی سیکرٹری اطلاعات منتخب ہو گئے۔

Advertisement

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ50 سال سیاسی سفر کے ہو گئے، اتنے پچیدہ حالات نہیں دیکھے، سیاستدان جلتی آگ پر پانی ڈالیں،ملک جلاو، گھیراوٴ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نیشنل ڈائیلاگ شروع کرے، ناراض قومی راہنماؤں کے پاس جانے کے لیے تیار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہنگاموں، دھرنوں سے قوم پریشان ، ڈیپریشن اور مایوسی بڑھ رہی ہے جبکہ مسائل کا حل سیاست دانوں کے پاس ہے ،تمام قوتیں مل بیٹھ کر پاکستان کا سوچیں۔

اس موقع پر چوہدری سرور نے کہا کہ مسلم لیگ کی طرف دے بھرپور اعتماد کے اظہار پر چوہدری شجاعت اور پوری جماعت کا شکرگزار ہوں۔

چوہدری سرور نے مزید کہا کہ سب مل کر مسلم لیگ کو متبادل سیاسی قوت بنائیں گے اور آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ کلیدی کامیابی حاصل کرے گی، 5 سالوں میں ملک کا قرضہ اتاریں گے۔

 اس موقع پر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ملک ترقی کر رہا ہے جبکہ سابقہ حکومت کے غلط فیصلوں سے معیشت کو نقصان ہوا ہے، عام آدمی مہنگائی میں پس رہا، ریلیف کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

Advertisement

اجلاس میں چوہدری شافع حسین نے کہا ک مسلم لیگ پنجاب کا جنرل سیکرٹری بننا اعزاز ہے، پارٹی کو ہر سطح پر فعال بنائیں گے اور کارکنوں پر فخر ہے، حقیقی کارکنان کو عزت دیں گے۔

 اس موقع پر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ مسلم لیگ کو ہر سطح پر منظم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، روایتی سیاست نہیں کریں گے، ملک میں حقیقی تبدیلی کے خواں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر