Advertisement
Advertisement
Advertisement

جلد کو جوان رکھنے کے لیے اینٹی ایجنگ مصنوعات کا استعمال کب شروع کرنا چاہئے؟

Now Reading:

جلد کو جوان رکھنے کے لیے اینٹی ایجنگ مصنوعات کا استعمال کب شروع کرنا چاہئے؟
اینٹی ایجنگ مصنوعات

جلد کو جوان رکھنے کے لیے اینٹی ایجنگ مصنوعات کا استعمال کب شروع کرنا چاہئے؟

جلد کوجوان رکھنے کے لیے جہاں صحت مند طرز زندگی اپنانا نہایت ضروری ہے وہی جلد کو بڑھتی عمر کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے مختلف اینٹی ایجنگ مصنوعات کا استعمال کرنا خاص اہمیت رکھتا ہے۔

Advertisement

عمر بڑھنے کے ساتھ جسم میں کئی ہارمونل تبدیلیاں جنم لینے لگتی جس سے کولیجن کی سطح جو جلد کی لچک میں اہم کردار ادا کرتی ہے متاثر ہونے لگتی ہے۔  ساتھ ہی دیگر تبدیلیاں جیسے جلد میں چکنائی کی کمی اور جلد کی نمی برقرار رکھنے کی صلاحیت میں کمی شامل ہیں۔ یہ چہرے پر فائن باریک اور جھریوں کا باعث بنتی ہیں۔

لیکن صحت بخش غذائیں، باقائدگی سے ورزش اور اینٹی ایجنگ مصنوعات کا استعمال آپ کی جلد کو جواں رکھ کر عمر رسیدگی کے اثرات کو کم یا اس کی رفتار کرنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔

تاہم سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس اینٹی ایجنگ مصنوعات کو کس عمر سے استعمال کیا جائے تاکہ عمر بڑھنے کے ساتھ جلد جواں نظر آئے۔

آپ کو اینٹی ایجنگ مصنوعات کا استعمال کب شروع کرنا چاہیے؟

تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جلد کی دیکھ بھال کے طریقوں کا عمر بڑھنے پر جینیات سے زیادہ اثر پڑتا ہے۔ جی ہاں، آپ نے صحیح سنا، اس کا مطلب ہے کہ بہت سی چیزیں ہیں جو جلد کی دیکھ بھال اور جواں رکھنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔

Advertisement

ماہرین کے مطابق 20 کی دہائی کے آخر یا 30 کی دہائی کے اوائل میں، جب آپ کی جلد عمر بڑھنے کی پہلی علامات ظاہر کرنا شروع کردے تو جلد کی دیکھ بھال کے طریقہ کار میں اینٹی ایجنگ پروڈکٹس کو شامل کرنا ضروری ہے۔

یہ ہلکی جھریاں عمر رسیدگی کی پہلی علامات ثابت ہوتی ہے۔ کم عمری میں اینٹی ایجنگ پروڈکٹس کا استعمال بڑھاپے کے عمل کو سست کرنے اور آپ کی جلد کو ہونے والے مزید نقصان کو روکنے میں مدد دے سکتا ہے۔

Advertisement

ماہر امراض جلد کا کہنا ہے کہ جلد کی دیکھ بھال کی مصنوعات ایسی ہونی چاہئے جن میں ریٹینائڈز، وٹامن سی، ہائیلورونک ایسڈ، اور پیپٹائڈس جیسے اجزاء شامل ہوں۔ یہ اجزاء کولیجن کی پیداوار کو تیز کرنے، جلد کی ساخت اور ٹون کو بہتر بنانے اور فائن لائن اور جھریوں کی ظاہری شکل کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر