Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

Now Reading:

عمران خان کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری
عمران خان

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نے جوڈیشل کمپلیکس میں توشہ خانہ فوجداری سے متعلق کیس کا تین صفحات کا حکم نامہ جاری کیا۔

عدالتی آرڈرشیٹ گم ہونے کے بعد نئی آرڈر شیٹ تیار کر لی گئی اورعمران خان کو 30 مارچ کو ذاتی حیثیت میں عدالت نے طلب کیا۔

ایڈیشنل سیشن جج نے نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ آئندہ سماعت پر فوجداری کارروائی کے قابل سماعت ہونے پر دلائل ہوں گے۔  18 مارچ کی تین دفعہ کی سماعتوں کا الگ الگ حکم نامہ جاری کیا گیا۔

ایس پی سمیع ملک، عمران خان کے وکلا بیرسٹر گوہر، خواجہ حارث کے بیانات حکم نامے کا حصہ ہیں۔

Advertisement

عدالتی تحریری حکم نامے کے مطابق عدالت کو بتایا گیا گم شدہ آرڈر شیٹ کمپیوٹر میں محفوظ ہے، فائل گم ہونے کے تنازع کے حل کے لیے فائل دوبارہ بنائی گئی ہے۔ دن ساڑھے 3 بجے عدالت کو بتایا گیا عمران خان عدالت پہنچنے والے ہیں۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نے حکم نامے میں تحریرکیا کہ عدالت نے ہدایت کی کہ عمران خان چار بجے پیش ہوں۔ وکلا، میڈیا باقی لوگوں نے بتایا عمران خان 4 بجے سے گیٹ کے باہر موجود ہیں، عدالت کو مطلع کیا گیا امن و امان کی صورتحال پتھراؤ کی وجہ سے عمران خان کا عدالت پہنچنا مشکل ہے۔

عدالتی حکم نامے کے مطابق عدالت کو بتایا گیا مناسب ہوگا گاڑی سے ہی عمران خان کے دستخط کروا لیے جائیں۔ لوگوں کی جان، املاک کے تحفظ، ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے گاڑی سے حاضری لگوانے کی ہدایت کی۔ شبلی فراز، بیرسٹر گوہر اور ایس پی سمیع ملک کو دستخط کرانے بھیجا۔

تحریری حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ عدالت کو بعد میں بتایا گیا آرڈر شیٹ گم ہو گئی ہے، جس پر بیرسٹر گوہر، خواجہ حارث اور ایس پی نے بیان قلم بند کروایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
سپریم کورٹ بار الیکشن: ہارون الرشید اور توفیق آصف آمنے سامنے، پولنگ جاری
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی ہتک عزت کیس میں تاریخی فتح؛ یوٹیوبر عادل راجہ کے الزامات جھوٹے قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر