Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ندیم بیگ کی تنقید پر عروہ حسین کا شدید ردِعمل سامنے آگیا

Now Reading:

ندیم بیگ کی تنقید پر عروہ حسین کا شدید ردِعمل سامنے آگیا
ندیم بیگ

ندیم بیگ کی تنقید پر عروہ حسین کا شدید ردِعمل سامنے آگیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرواداکارہ عروہ حسین نے سپر ہٹ پاکستانی فلموں کے ہدایت کار ندیم بیگ کی تنقید پر شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

چند روز قبل ڈائریکٹر ندیم بیگ کے ایک انٹرویو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں اُنہیں عروہ حسین پر تنقید کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو کلپ کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعدعروہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک تفصیلی نوٹ شیئر کیا ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

Advertisement

 

اُنہوں نے اس نوٹ میں لکھا کہ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ ہمارے شوز کے فارمیٹس ایسے ہیں کہ انڈسٹری کے ہر ایک فرد کو تفریح ​​کے نام پر ٹیلویژن ریٹنگ حاصل کرنے کی خاطر دوسرے فرد کو برا بھلا کہنا پڑتا ہے۔

عروہ حسین نے لکھا کہ ابھی تک ندیم بھائی اور میں نے ایک ساتھ صرف ایک پروجیکٹ کیا ہے اور مجھے فلم کے گانے ’لک ہلنا‘ کے بارے میں ان کی ایک رائے سے چھوٹا سا اختلاف تھا جہاں آخر میں ندیم بھائی کی رائے کو ہی ترجیح دی گئی کیونکہ مجھے لگا کہ وہ اس بارے میں میری رائے سننے کو تیار نہیں ہیں۔

Advertisement

اُنہوں نے کہا کہ ہم بحیثیت معاشرہ اختلاف رائے کے حوالے سے بہت عدم برداشت کا شکار ہیں خاص طور پر جب بات ایک عورت کی رائے کی ہو، مجھے فلم کے اس گانے کے لیے بہت ٹرولنگ بھی برداشت کرنی پڑی تاہم اس کے باوجود بھی میں نے اپنے ڈائریکٹر کا احترام کیا۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

Advertisement

عروہ حسین نے کہا کہ جس طرح میری شخصیت کو محض سیٹ پر ایک صحت مندانہ بحث کرنے پر مجھے عوامی سطح پر غلط طریقے سے پیش کیا جا رہا ہے، مجھے یہ دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔

اُنہوں نے لکھا ہے کہ اتنے سالوں میں کبھی مجھ سے ذاتی طور پر اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی، مجھے یہ تسلیم کرنا ہو گا کہ یہ میری غلطی ہے کہ جب میں نے کام کرنا شروع کیا تو اپنے ابتدائی سالوں میں مجھے لگتا تھا کہ کسی کے بطور ٹیم کام کرنے کا مطلب تخلیقی خیالات کے بارے میں بات کرنا ہے۔

عروہ حسین نے لکھا ہے کہ اب میں اتنی سمجھ دار ہوں کہ ایسی جگہ پر کام نہ کروں جہاں مجھے میرے خیالات کے بارے میں رجعت پسندانہ رویّہ محسوس ہو اور جہاں کسی عورت کی آواز کو مسترد کیا جاتا ہو۔ اُنہوں نے لکھا ہے کہ یہ سب بہت تکلیف دہ اور بدنیتی پر مبنی ہے لیکن مجھے پھر بھی امید ہے کہ میری اس وضاحت سے ہر ایک کو یہ بات سمجھ آئے گی کہ اس طرح کے گیمز درحقیقت کسی کی ذہنی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا صارفین سے مطالبہ کیا ہے کہ آئیے مل کر سب کے لیے زندگی کو آسان بنائیں، ایک دوسرے کے کام اور اچھی خوبیوں کی حوصلہ افزائی کریں جب تک ہم یہ کر سکتے ہیں، کیونکہ یہ زندگی بہت مختصر ہے اور جب صحیح کام کرنے میں دیر ہو جاتی ہے تو انسان کے پاس صرف پچھتاوا باقی رہ جاتا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف بھارتی اداکارہ ہراسانی کا شکار
بالی ووڈ میں کامیاب کیریئر کے باوجود ہالی ووڈ میں ناکامیوں کا سامنا کیا، پریانکا چوپڑا
زندیا اور ٹام ہالینڈ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں؟
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے معروف اداکار اچانک لاپتہ
کترینہ کیف نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی؟
گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا ’میرے ڈھولے جیا‘ ریلیز کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر