
امریکی ماہرین نے ایک ایسا روبوٹ تیار کیا جو ہو بہو لائنل میسی کی طرح کھیل سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسان کی سہل پسندی کے باعث دنیا میں روبوٹ ایجاد کئے گئے جو گھر اور دفاتر میں انسانوں کی مدد کرتے نظر آتے ہیں مگر اب یہ روبوٹ کھیل کے میدان میں بھی نظر آئیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکہ سے تعلق رکھنے والے سائنس و ٹیکنالوجی کے ماہرین نے ایک ایسا روبوٹ ایجاد کیا ہے جو انسانوں کی طرح فٹ بال کھیل سکتا ہے۔
جامعہ کیلیفورنیا لاس اینجلس کے شعبہ روبوٹ کے ڈینس ہونگ اور ان کے ساتھیوں کی یہ تخلیق کھیل کے میدان میں دوڑنے، اچھلنے اور دیگر کرتب دکھانے کے ساتھ فٹ بال کو کک بھی مار سکتا ہے۔
اس روبوٹ کو بنانے والوں نے اس کا نام ازراہ مذاق ’میسی سے بہتر‘ تجویز کیا تھا لیکن درحقیقت اس کا نام ’آرٹیمس‘ رکھا گیا ہے، جو ایڈوانسڈ روبوٹک ٹیکنالوجی فار انہانسڈ موبلیٹی اینڈ امپرووڈ اسٹیبلٹی کا مخفف ہے۔
قارئین کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ میسی سے موازنے کرنے والا روبوٹ مرد نہیں بلکہ عورت ہے، کیونکہ اس میں مصنوعی ذہانت کا تمام تر ڈیٹا صنف نازک کی آواز میں محفوظ کیا گیا ہے۔
دنیا میں آرٹیمس طرز کے صرف تین ہی روبوٹ ہیں جو باتوں کے علاوہ کھیل کود اور دوڑ بھی لگا سکتے ہیں۔
آرٹیمس روبوٹ تقریباً انسانی قد کے برابر ہے اور فی الحال اس پر مزید تجربات جاری ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جولائی 2023 میں آرٹیمس عالمی روبو کپ میں شرکت کرے گا جہاں دنیا بھر کے 2500 روبوٹ فٹ بالر شرکت کریں گے۔
اگرچہ اس عالمی روبو کپ میں صرف 5 انچ تک کے روبوٹ شریک ہوں گے، لیکن آزمائشی طور پر آرٹیمس کو بھی میدان میں اتارا جائے گا۔
روبوٹس کے ماہرین کا کہنا ہے کہ میدان میں آرٹیمس کی کارکردگی لائنل میسی سے کتنی بہتر ہے اس کا فیصلہ تو اگلے سال فٹ بال ٹورنامنٹ ہی بتائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News