
بھرے پیٹ کے ساتھ پرسکون نیند کے لیے کیا طریقہ اختیار کیا جائے
رات کی پرسکون نیند بہتر صحت کی ضامن ہے تاہم ماہرین کا کہناہے کہ سونے سے تقریباً چند گھنٹوں پہلے کھانے پینے سے اجنتاب کرنا ضروری ہے تاکہ رات کی پرسکون نیند کو یقینی بنایا جاسکے۔
اکثر دیکھا گیا ہے کہ شادی بیاہ یا دیگر تقریبات یا کہیں دوستوں کے ساتھ باہر سیروتفریح کے بعد رات دیر میں اور بہت زیادہ کھانا کھانے کے بعد نیند کا آنا مشکل ہوجاتا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے جو کھانا کھایا گیا ہے وہ ہضم نہیں ہوا اورپیٹ میں بھاری پن محسوس ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں پرسکون نیند کے لیے کیا طریقہ اختیار کیا جائے جو اس مسئلے سے نجات دلا سکے۔
یہاں پر بہت زیادہ کھانا کھانے کے بعد پر کس طرح نیند کو بہتر بنایا جاسکتا ہے بتایا جارہا ہے۔
یہ پھی پڑھیں: یہ 4 مصالحے آپ کی نیند کو بہتر بنا سکتے ہیں
بائیں کروٹ لیٹے
اگر آپ اپنی بائیں جانب سوتے ہیں تو آپ کو گیسٹرو ایسوفیجیل ریفلکس جسے جی ای آرکہا جاتا ہے ہونے کا امکان کم ہوتا ہے۔ یہ ایسی کیفیت جس میں کھانا معدے کے منہ سے باہر سینے اور پھر گلے میں مختلف مسائل کا سبب بنتا ہے اس لیے بہت زیادہ غذا لینے پرکوشش کریں کہ بائیں کروٹ سوئیں۔
زیادہ تکیوں کا استعمال
پیٹ بھرا ہونے کی بناپر اپنے آپ کو تھوڑا بلند رکھنے کے لیے سر کے نییچے تکیوں کا تعداد بڑھا دیں اس طرح پیٹ پر بھاری پن محسوس نہیں ہوگا جو پرسکون نیند میں خلل کا سبب بنتا ہے۔
ادرک
بہتر ہاضمہ کے لیے ادرک کے فوائد سے کون واقف نہیں، یہ غذا کو ہضم کرنے میں اپنی مثال نہیں رکھتی،۔ زیادہ غذا کھانے پر ادرک کی کچھ مقدار لینے یا ادرک سے بنی چائے پینے سے مسئلے کو حل کیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیند نہیں آتی تو صرف 2 منٹ میں سونے کے لیے ان4 باتوں کو دھیان میں رکھیں
چہل قدمی
ہلکی ورزش آپ کو آرام دہ محسوس کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ آپ کو بہت زیادہ ورزش کرنے کی ضرورت نہیں ہے – مختصراور سست رفتار سے چہل قدمی آپ کے کھانے کے ہضم کرنے میں مدد کرسکتی ہے۔
ڈھیلا لباس پہنیں
بستر پر تنگ قمیضیں یا ٹراؤزرنہ پہنیں۔ تنگ لباس آپ کے پیٹ پر دباؤ ڈال سکتا ہے، اس کے بجائے، رات کے کپڑوں کا ایک ڈھیلا جوڑا منتخب کریں جو آپ کو کسی بھی طرح سے تنگ نہیں کرے گا۔
آپ کے جسم کو کھانے یا ناشتے کو ہضم کرنے کے لیے کچھ وقت درکار ہوتا ہے۔ جب آپ سوتے ہیں، تو آپ کا جسم خود بخود ہاضمے کو سست کر دیتا ہے، جس کی وجہ سے ہاضمے سے جڑے مسائل جنم لینے لگتے ہیں۔ اگر آپ نے ایک بڑا کھانا یا ناشتہ کھایا ہے۔ تو کوشش کریں کہ سونے سے پہلے کم از کم 3 گھنٹے انتظارکریں، اس طرح بہتر نیند لیں سکیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News