Advertisement
Advertisement
Advertisement

وہ 5 سیارے جو آپ آئندہ چند روز میں اکٹھے آسمان پر دیکھ سکیں گے

Now Reading:

وہ 5 سیارے جو آپ آئندہ چند روز میں اکٹھے آسمان پر دیکھ سکیں گے

آج ہم آپکو اُن 5 سیاروں کے بارے میں بتائیں گے جو آپ آئندہ چند روز میں آسمان پر دیکھ سکیں گے۔

25 سے 28 مارچ تک آسمان پر عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور یورینس کو چاند کے ساتھ دیکھنا ممکن ہوگا۔

البتہ 29 اور 30 مارچ کو مشتری کے علاوہ باقی سیاروں کو آپ دیکھ سکیں گے۔

یہ سیارے ایک لائن میں نہیں بلکہ کمان جیسے اسٹرکچر میں نظر آئیں گے۔

ان سیاروں میں سے زہرہ کو صرف آنکھ سے دیکھنا سب سے زیادہ آسان ہو گا کیونکہ یہ سورج اور چاند کے بعد آسمان پر سب سے زیادہ جگمگانے والا سیارہ ہے۔

Advertisement

مگر دیگر سیارے جیسے یورینس اور مشتری کو دیکھنا مشکل ہوگا، خاص طور پر شہری روشنیوں میں۔

ان سیاروں کو دیکھنے کا بہترین دن 28 مارچ ہے اور اگر دوربین ہو تو زیادہ بہتر نظارہ کرنا ممکن ہوگا۔

عطارد اور مشتری سورج غروب ہونے کے فوری بعد نظر آئیں گے اور اس کے لیے آسمان کا صاف ہونا ضروری ہوگا۔

عطارد کے مقابلے میں مشتری زیادہ روشن نظر آئے گا۔

یورینس کو صرف آنکھ سے دیکھنا سب سے زیادہ مشکل ہوگا اور اس کے بہتر نظارے کے لیے دوربین کی مدد لینا ضروری ہوگی۔

یورینس زہرہ کے قریب ہوگا مگر اس کی روشنی بہت مدھم ہوگی۔

Advertisement

مریخ جنوبی مشرقی آسمان میں اوپر نظر آئے گا اور اس کا نارنجی ہالہ نمایاں ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر