Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت کا آن لائن تعلیم کے فروغ کی ضرورت پر زور

Now Reading:

صدر مملکت کا آن لائن تعلیم کے فروغ کی ضرورت پر زور
صدر مملکت

صدر مملکت کا آن لائن تعلیم کے فروغ کی ضرورت پر زور

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی صدر مملکت کی جانب سے آن لائن تعلیم کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی سے اسلامی تعلیمی، سائنسی و ثقافتی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل، سلیم ایم الملک کی ملاقات ہوئی۔

صدر مملکت نے اسلامی ممالک کی جامعات کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ثقافتی اور تعلیمی اداروں کو سپورٹ کرنے، تحقیق کے فروغ کیلئے باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا کی جامعات آبی وسائل، ماحولیات، سائنس و ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون کو بڑھائیں۔

قبل ازیں صدر مملکت نے ڈائریکٹر جنرل، ڈاکٹر جنرل، سلیم ایم الملک کو قائداعظم یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری بھی عطا کی۔

Advertisement

ڈاکٹر سلیم ایم الملک کو اسلامی ممالک کے درمیان تعلیم اور تحقیق کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے خدمات کے اعتراف میں اعزازی ڈگری عطا کی گئی۔

Advertisement

صدر مملکت نے سائبر سیکیورٹی اور مصنوعی ذہانت پر توجہ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ جامعات کو سماجی اور اقتصادی ترقی کی رفتار تیز کرنے کیلئے انسانی وسائل تیار کرنا ہوں گے۔

Advertisement

اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دے دی۔

قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل ِنو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں نئی حکومتوں کے قیام کے باعث کی گئی۔

پنجاب سے ایس ایم تنویر، وزیر توانائی، صنعت، تجارت، سرمایہ کاری اور ہنر سازی، بطور ممبر قومی اقتصادی کونسل تعینات کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ خیبر پختونخوا سے حمایت اللہ خان، مشیر خزانہ اور توانائی، بطور قومی اقتصادی کونسل تعینات کیا گیا ہے۔

صدر مملکت نے تشکیل نو کی منظوری آئین کے آرٹیکل 156 ایک کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر