بول کے کوچیئرمین شعیب احمد شیخ کا کہنا ہے کہ صدیق جان کا کیس ڈسجارج کردیا گیا لیکن یہ حق کی فتح نہیں صرف مرحم لگا ہے۔
بول کے کوچیئرمین شعیب احمد شیخ نے بول نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف صدیق جان کی رہائی پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ صدیق جان کا کیس ڈسجارج کردیا گیا لیکن یہ حق کی فتح نہیں صرف مرحم لگا ہے، حق کی فتح تب ہوتی جب سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق یہ فیصلہ اسی وقت آتا۔
Siddique Jaan’s Case Discharged
اف کیا ظلم ہےصدیق جان کا کیس ڈسجارج کردیا گیا
یہ حق کی فتح نہیں صرف مرحم لگا ہے
حق کی فتح تب ہوتی جب سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق یہ فیصلہ اسی وقت آتا جب پہلی دفع صدیق کو کورٹ میں ظاہر کیا گیا۔
1/3Advertisement— Shoaib Ahmed Shaikh (@SSforPakistan) March 22, 2023
شعیب احمد شیخ کا کہنا تھا کہ حق کی فتح تب ہوتی جب ان پولیس والوں کے خلاف کارروائی ہوتی جو بغیر وردی کے درجنوں کی تعداد میں آئے اور بول آفس کے باہر سے بغیر کسی وارنٹ کے صدیق جان کو گرفتار کرکے لے گئے جس سے ناصرف صحافتی حلقوں میں خوف وحراس پھیلا بلکہ پورے ملک کے لوگ دہشتزدہ ہو گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حق کی فتح تب ہوگی جب حکومت صدیق کو کمپنسیشن دے، اور حق کی فتح تب ہوگی، جب یہ ملک…. قوم سمجھ تو گئی ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
