Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدرمملکت کا رمضان المبارک کے موقع پر خصوصی پیغام

Now Reading:

صدرمملکت کا رمضان المبارک کے موقع پر خصوصی پیغام
صدر مملکت

صدر مملکت عارف علوی کا سال نو 2024ء کے آغاز پر پیغام

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رمضان المبارک کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آغاز پر پوری پاکستانی قوم اور امت ِمسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کی رحمت اور مہربانی سے ہم ایک مرتبہ پھر رمضان المبارک کی باسعادت گھڑیوں سے مستفید ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ مبارک لمحات جہاں ایک مسلمان کیلئے روحانی اوراخلاقی ترقی کا سامان پیدا کرتے ہیں وہیں امت کے مابین ہمدردی، اخوت، بھائی چارے، اور تعاون کا پیغام لے کر بھی آتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ مہینہ مسلمانوں کے لیے انفرادی اور اجتماعی سطح پر ترقی اور اصلاح کا ماحول  پیدا کر کے اپنی زندگیوں کو از سر نو بہتر انداز میں شروع کرنے کا بہترین موقع ہے۔

صدرمملکت نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہم پر روزے اُسی طرح فرض کیے ہیں جس طرح ہم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے گئے تھے اور اس کا مقصد انسان کو متقی بنانا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ روزے کے ذریعہ سے آدمی کے اندر صبر و استقامت کی قوت پیدا ہوتی ہے، رمضان المبارک انسان کے اندر استقلال واستقامت کی طاقت پیدا کرنے، عبادت کرنے اور اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق ایک محتاط انداز میں زندگی گزارنے کی تربیت کا موقع فراہم کرتا ہے۔ گویا اس مشق کے ذریعے پوری زندگی کو نظم وضبط اور احکامات الٰہیہ کا پابند بنانے  کا درس دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل بروز جمعرات پہلا روزہ ہوگا

ان کا کہنا تھا کہ آپ جانتے ہیں کہ ملک پاکستان اس وقت سخت ترین معاشی پریشانی سے دوچار ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس سال رمضان المبارک کے مہینے میں اپنے اندر معاشرے کے کمزور، محتاج اور ضرورت مند طبقے کا احساس پیدا کریں۔ یہ طبقہ سارا سال سنگین معاشی حالات میں کرب، آزمائش اور امتحان سے گذرتا ہے۔ ہمیں ہم اپنی استطاعت سے بڑھ کر ، اس رمضان میں بالخصوص اور پورا سال بالعموم ، اس طبقے کا پرسان ِحال بننے اور مشکل وقت میں ان کا سہارا بننے کی ضرورت ہے۔ یقینا ، ًاس نیک عمل کے ذریعے ہم رمضان کے مقاصد اور اس کے ثواب کے حصول میں کامیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ وزیراعظم شہباز شریف کا رمضان المبارک کے موقع پر اہم پیغام

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں رمضان المبارک کی برکتوں اور فضیلتوں سے فیض یاب ہونے کی توفیق عطا فرمائے اور ملک پاکستان  کو دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ آمین

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر