Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہر عمر میں جواں نظر آنے کے لیے یہ سادہ سا طریقہ اپنائیں

Now Reading:

ہر عمر میں جواں نظر آنے کے لیے یہ سادہ سا طریقہ اپنائیں
جواں

ہر عمر میں جواں نظر آنے کے لیے یہ سادہ سا طریقہ اپنائیں

خواتین ہویا مرد حضرات ہر ایک کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ ہمیشہ جواں نظرآئیں اور خواتین اس کے لیے کئی طرح کے جتن بھی کرتی ہیں۔ تاہم چند سادہ سے طریقے اپنا کر آپ عمر کے کسی بھی حصے میں خود کو جاذب نظر اور جواں بنا سکتے ہیں۔

آپ یہ بات مانیں یا نہیں لیکن کیمیائی طریقہ کارکے بغیر بھی ایسا ممکن ہے اس کے لیے سب سے پہلے صحت مند غذا اور طرز زندگی اپنانے کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد یہ چند سادہ سے طریقے اپنا کر جلد کی صحت بڑھایا جا  سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جلد کو سدا جواں رکھنا چاہتے ہیں تو یہ عادات اپنائیں

Advertisement

جلد کو صحت مند رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ صرف چہرے کو ہی نہیں بلکہ جسم کو قدرتی کلینزر سے صاف کریں۔ اس کے لیے شہد، زیتون کا تیل، دہی اور پسی ہوئی جئی کو ملاکر ایک قدرتی کلینزر تیار کریں۔ یہ جسم کو صاف کرنے کے بہترین قدرتی طریقوں میں سے ایک ہے۔ یہ کلینزرجلد پر جمی گندگی، تیل اور کھردری جلد کو دور کرنے میں بے مثال ہے  اس کلینزرکو چہرے اور جسم پر دن میں 1 سے 2 بار لگایا جا سکتا ہے۔ یہ عمر رسیدگی کے قبل از اثرات کو دور کرنے کے لیے ایک بہترین آپشن ہیں۔

دن میں 1 سے 2  بار چہرے یا جسم کو دھونے کے لیے شہد میں تھوڑا سا دودھ ملاکر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جبکہ جئی کو پانی، دودھ اور لیموں کے رس کے ساتھ ملا کر قدرتی کلینزر بھی بنا سکتے ہیں۔

جھریوں اور داغ دھبوں کو روکنے کے لیے قدرتی اسکرب سے ایکسفولیئٹ کریں۔ اس مقصد کے لیے ہفتے میں کم از کم 1 سے 2 بار چہرے اور جسم کو صاف کرنے کے لیے قدرتی اجزاء جیسے چینی یا نمک، شہد اور کافی کو ملاکر ایک اسکرب تیار کریں۔

اسکرب کو صاف انگلیوں کی مدد سے لگائیں اور 30 سے 60 سیکنڈ تک دائروں کی صورت میں ہلکے ہاتھ سے مساج کریں۔ پھر گرم پانی سے دھولیں۔

Advertisement

قدرتی موئسچرائزر کا استعمال کریں تاکہ جلد ہائیڈریٹ رہے۔ سخت کیمیکلز یا رنگوں کے استعمال کے بغیر جلد کو نمی بخشنے کے لیے قدرتی تیل ایک بہترین آپشن ہیں۔ دن میں کم از کم ایک بار اپنے چہرے کو دھونے اور ایکسفولیئٹ کرنے کے بعد چہرے پر خالص ناریل یا زیتون کا تیل استعمال کریں۔

Advertisement

جبکہ جلد پر بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرنے کے لیے شیا بٹر، موم اور وٹامن ای کے تیل سے موئسچرائزر بھی بنا سکتے ہیں۔

جلد کو سدا جواں رکھنے کے لیے  چہرے یا باڈی ماسک کا استعمال کریں۔ قدرتی اجزاء سے بنے چہرے اور باڈی ماسک آپ کی جلد کو کومل اور جوان بنانے کے لیے بہترین ہیں۔ اس مقصد کے لیے انڈے کی سفیدی یا پھلوں جیسے اسٹرابیری، گریپ فروٹ اور ایوکاڈو سے بنا ماسک استعمال کر سکتے ہیں۔ جبکہ  چہرے یا جسم کے لیے قدرتی ماسک بنانے کے لیے کھیرا، کدو اور پپیتا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

  شہد، براؤن شوگر، دہی اور زیتون کے تیل جیسے قدرتی اجزاء چہرے اور باڈی ماسک کے لیے بھی کافی مقبولیت رکھتے ہیں۔  یہ چند سادہ سے طریقے اپنا کر آپ خود کو ہر عمر میں جواں رکھ سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر