Advertisement
Advertisement
Advertisement

یومِ پاکستان: ایوانِ صدر میں سول اعزازات کی تقریب

Now Reading:

یومِ پاکستان: ایوانِ صدر میں سول اعزازات کی تقریب
سول اعزازات دینے کی تقریب

ایوان صدر اسلام آباد میں یومِ پاکستان کے موقع پر سول اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ایوانِ صدر اسلام آباد میں صدرِمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے مختلف شعبوں کی نمایاں شخصیات کو سرکاری سول اعزازات سے نوازا۔

ایوانِ صدر میں منعقدہ ہونے والی تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے گورنر ہاؤس میں بھی اعزاز دینے کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

اعزاز پانے والوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان اور جان شیر خان شامل تھے۔

Advertisement

اس کے علاوہ سینئر صحافی مجیب الرحمٰن کو ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ شاعر اور ادیب امجد اسلام امجد کا ایوارڈ ان کے بیٹے نے وصول کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: لاہور میں آج یوم پاکستان کی مناسبت سے مصورِ پاکستان اور شاعرِ مشرق ڈاکٹرعلامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

ادھریوم تجدیدِ عہد وفا کی مناسبت سے پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھی پوری پاکستانی قوم کے جذبہ حب الوطنی کو سلام پیش کیا ہے۔

گورنرہاؤس پشاورمیں یوم پاکستان کے موقع پرتقسیم اعزازات کی پروقار تقریب

گورنرہاؤس پشاورمیں بھی یوم پاکستان کے موقع پرتقسیم اعزازات کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ صدارتی اعزازات حاصل کرنیوالوں میں خیبرپختونخوا کی 11 شخصیات شامل تھی۔

گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے صدرپاکستان کی طرف سے صوبے کی 11 شخصیات کو صدارتی سول اعزازت سے نوازا،  گورنر نے ڈاکٹر قبلہ ایاز کو مذہبی سکالر کے شعبہ میں گرانقدر خدمات پر اور بشری فرخ کو شعبہ فن و ڈرامہ اور اداکاری میں مثالی خدمات پرصدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔

Advertisement

گورنر نے گل زری وگمہ کو موسیقی و گلوکاری کے شعبہ میں غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی اورمسعودجان کو شعبہ بلائینڈ کرکٹ کھیل میں غیر معمولی خدمات پر صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔

عبدالعزیز خان تبسم کو شعبہ فن، فلم و ہدایتکاری کے شعبہ میں غیر معمولی خدمات پر صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی اورزین اللہ کو شعبہ چترالی ستار نوازی موسیقی و گلوگاری میں غیرمعمولی خدمات پر صدارتی ایوارڈ برائے تمغہ امتیازسے نوازا.

نصیب اللہ خان کو شجاعت کے شعبہ میں غیرمعمولی خدمات پرسورج نرائن عرف نرائن لال کو شعبہ ادب، عوامی خدمات کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ برائے تمغہ امتیازاَورفرہاج سکندر یار خان کو خدمات عامہ کے شعبہ میں غیر معمولی خدمات پر صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

گورنرنے ڈاکٹر فرید اللہ خان کو خدمات عامہ کے شعبہ میں گرانقدر خدمات کے اعتراف پرمحمد موسی خان خیل شہید کو صحافت کے شعبہ میں غیر معمولی خدمات پر صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز بعد ازوفات سے نوازا جو ان کے بھائی عیسی خان خیل نے وصول کیا۔

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے صدارتی سول اعزازات حاصل کرنے پر صوبہ کی اہم شخصیات کو مبارکباد دی۔

تقریب میں نگران وزیراعلٰی محمد اعظم خان، نگران صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم. چوہدری، آئی جی پولیس اختر حیات گنڈاپور، مختلف محکموں کےانتظامی سربراہان سمیت صدارتی اعزازات حاصل کرنیوالوں کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

Advertisement

گورنرہاؤس پنجاب میں یومِ پاکستان کے موقع پرسول ایوارڈز دینے کی تقریب

پنجاب کے گورنر ہاؤس میں یومِ پاکستان کے موقع پر سول ایوارڈز دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے 40 شخصیات کو سول ایوارڈز دیے۔ عطا الرحمان مرحوم اور ریاض شاہد مرحوم کو بعد از وفات ستارۂ امتیاز سے نوازا گیا جبکہ توقیرناصر کو اداکاری، کرکٹر بابر اعظم کو کھیل کے شعبے میں ستارۂ امتیاز دیا گیا۔

مذہبی اسکالر علامہ محمد رضا ثاقب کو ، شعبۂ نعت خوانی میں عبدالرؤف روفی کو، ادب اور شاعری میں شاکر شجاع آبادی کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا جبکہ اداکاری، پروڈکشن، ڈائریکشن میں سنگیتا اور پروڈکشن کے شعبے میں محمد حفیظ طاہر کو صدارتی ایوارڈ برائے حسنِ کارکردگی دیا گیا۔

افضال احمد مرحوم کو بعد از وفات صدارتی ایوارڈ برائے حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا اور شعبۂ قوالی میں شیر میانداد کو بھی صدارتی ایوارڈ برائے حسنِ کارکردگی دیا گیا۔

اسی طرح شعبۂ ادب، شاعری میں فرحت عباس شاہ کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا جبکہ ادب کے شعبے میں نیلم احمد بشیر کو تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر