
پیٹ کی چربی سے نجات کے لیے اس مشروب کو خالی پیٹ استعمال کریں
یہ بات توسب ہی جانتے ہیں کہ دنیا کی بڑی آبادی موٹاپے اور بڑھے ہوئے وزن کو کم کرنے کے لیے کئی طرح کے جتن کرتی ہے، کہاجاتا ہے پیٹ کی چربی کو کم کرنا سب سے مشکل عمل ہے اور اسی سے کئی امراض جنم لیتے ہیں۔
یہی وجہ ہے صحت مند رہنے کے لیے وزن کو اعتدال میں رکھنا نہایت ضروری ہے۔ کچھ لوگ وزن کو کم کرنے اور اسے توازن میں رکھنے کے لیے کئی طرح کے طریقے استعمال کرتے ہیں کبھی کبھار یہ اتنے کار آمد ثابت نہیں ہوتے جبکہ اس کی جگہ ایک عام غذا یا مشروب آپ کے وزن خصوصاً پیٹ کی چربی کو کم کر کے آپ کو حیران کر دیتا ہے۔
یہاں پر ایک ایسے ہے جادوئی مشروب کا ذکر کیا جارہا ہے جو نہ صرف تیزی سے وزن کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ اس حیرت انگیز مشروب کو بنانا بھی نہایت آسان ہے۔
یہ معجزاتی اور انتہائی صحت بخش مشروب آپ کے تمام اضافی وزن کو دور کرنے، اپھارہ کم کرنے اور آپ کے جسم میں جمع ہونے والے زہریلے فضلے سے نجات دلانے میں مدد فراہم کرے گا۔
صرف 5 منٹ میں تیار ہونے والا مشروب ورزش نہ کرنے والوں کا وزن کم کر کے انہیں کئی امراض سے تحفظ فراہم کر سکتا ہے۔ اسی لیے یہ مشروب ضرور آزمانا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا آپ وزن بڑھانا چاہتے ہیں؟ تو ان طریقوں کو آزمائیں
اجزاء:
اس مشروب کو بنانے کے لیے جو اجزاء درکار ہیں ان میں ایک عدد لیموں، ساٹھ گرام سیلری اور ایک گلاس پانی شامل ہیں۔
ہدایات:
ایک گلاس میں سیلری کے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر ڈالیں پھراس میں لیموں کے رس کو شامل کریں، پھر اسے پانی سے بھر لیں، تھوڑی دیر کے لیے ان تمام اچھی اجزاء کو اچھی طرح مکس ہونے کے لیے رکھ دیں، پھر پی لیں۔
اسے کیسے استعمال کریں:
یہ انتہائی ضروری ہے کہ اس مشروب کو بیدار ہونے کے فوراً بعد خالی پیٹ پینا ہے اور اس عمل کو ایک ہفتے تک جاری رکھیں، ایک ہفتے تک استعمال کرنے بعد دو ہفتوں کا وقفہ لینا ضروری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News