
بلدیاتی الیکشن، سندھ کے 15 اضلاع کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنا شروع
سندھ کے 15 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے 15 اضلاع جیکب آباد، کشمور، شکارپور، لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، سکھر، خیرپور، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ، تھرپارکر، حیدرآباد، جامشورو اور بدین میں بلدیاتی انتخابات میں پولنگ ختم ہونے کے بعد غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
سکھر؛
سکھر یوسی 25 پنہوار میں بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔
چیئرمین کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد اعظم 1640 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جے یو آئی کے غلام حیدر چوہان نے 954 ووٹ حاصل کئے۔
پی پی کے ڈسٹرکٹ ممبر جیون خان 1683 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ جے یو آئی کے نذیر احمد نے 895 ووٹ حاصل کئے۔
پی پی کے جنرل ممبر عبد الوہاب 76 ووٹ سے کامیاب ہوئے جے یو آئی کے علی گوہر 19 ووٹ لے سکے
کندھ کوٹ؛
یونین کونسل 28 ددڑ اور دو پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی یونین کونسل چئیرمین کے امیدوار کاشف علی بھیو 988 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ جی یو آئی کے امیدوار یونین کونسل چیئرمین محمد علی بھیو کے 0 ووٹ ہیں۔
پی پی پی ظلع کونسل امیدوار غیرسرکاری غیرحتمی احمد رضا سندرانی ضلع کونسل ممبر 948 ووٹ لیکر جیت گئی جبکہ ضلع کونسل میمبر جے یو آئی امیدوار ظفرعلی بھیو 41 ووٹ لیکر دوسری نمبر پر ہیں۔
واضح رہے کہ کندھ کوٹ جی یو آئی کے امیدواروں نے آج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا۔
شکارپور؛
شکارپور بلدیاتی الیکشن میں یونین کونسل 55 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ضلع کونسل کی نشست پر پی پی پی امیدوار احمد عبدالقادر گوپانگ 247 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار محمد نواز کلر نے 4 ووٹ حاصل کرسکے۔
چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشست بھی پی پی امیدواروں نے 247 ووٹ لیکر جیت لی جبکہ مخالف امیدوار صرف 12 ووٹ ہی حاصل کرسکے۔
جنرل میمبر کی نشست پر پی پی امیدوار نے 245 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ مخالف امیدوار صرف 14 ووٹ ہی حاصل کرسکے۔
یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی انتخابات؛ الیکشن کمیشن کا سندھ کے 15 اضلاع میں دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ
قمبر؛
قمبر کے بلدیاتی انتخابات میں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 12 پر پاکستان پیپلز پارٹی امیدوار شعبان علی شیخ 310 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر جبکہ جی یو آئی کے امیدوار محمد یونس لاکھو 212 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے اور آزاد امیدوار راجہ نعیم بلوچ 43 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔
پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے امیدوار ڈاکٹر وقار علی شابرانی 19 ووٹ لے سکے اور ٹی ایل پی کے امیدوار غلام علی جویو 29 لے سکے۔
حیدرآباد؛
حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق یوسی 28 کے چاروں وارڈز میں پیپلز پارٹی امیدوار کے 1128 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پی ٹی آئی امیدوار 859 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
یوسی 28 کے وارڈ 1 کی پولنگ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار اسفند مری 567 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے شاہ زیب رند کا 221 ووٹ لے کر دوسرا نمبر ہیں۔
یونین کمیٹی 35 پر پیپلزپارٹی کے امیدوار برائے چیئرمین سید غلام مصطفی شاہ 385 ووٹ لے کر کامیاب قرار ہوئے جبکہ یونین کمیٹی 35 پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے چیئرمین نعیم سمیع الدین 315 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News