
نواز الدین صدیقی ایک بار پھر اہلیہ کی طرف سے تنقید کا شکار
بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے سابقہ اہلیہ اور بھائی سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔
حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے عدالت میں اپنے وکیل کے ذریعے سابقہ اہلیہ عالیہ پانڈے اور بھائی شمس الدین صدیقی پر جھوٹے الزامات کے ذریعے ہراساں کرنے اور ساکھ کو نقصان پہنچانے پر ہرجانے کا دعویٰ داخل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیروز خان بھی بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کے حق میں بول پڑے
داخل کی گئی درخواست میں اداکار نواز الدین صدیقی نے استدعا کی کہ سابق اہلیہ اور بھائی کو پابند کیا جائے کہ وہ سوشل میڈیا سے ان پر لگائے گئے جھوٹے الزامات پر مبنی مواد ہٹاکر آئندہ کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم یا کسی دوسرے ذریعے سے ان پر جھوٹے الزامات نہیں لگائیں گے اور تحریری صورت میں تمام جھوٹے الزامات پر معافی مانگیں گے۔
درخواست میں اداکار نے بھائی پر مالیاتی فراڈ اور دھوکہ دہی کے الزامات عائد کرتے ہوئے یہ بھی استدعا کی کہ بھائی کی جانب سے سابقہ اہلیہ کے ساتھ مل کر فراڈ کے ذریعے ہتھیائے گئے 21 کروڑ روپے ان سے واپس دلوائے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں کو گھر سے نکالنے کا الزام، نواز الدین صدیقی کا اہم بیان سامنے آگیا
بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھائی اور سابق اہلیہ کی جانب سے جھوٹے الزامات لگانے کے باعث ان کا 100 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا ہے جس کا ازالہ کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News