
اپنے سابق شوہر کو انصاف دلوانے کیلئے بطور وکیل مقدمہ لڑ رہی ہوں، بشریٰ اقبال
سابق رکنِ قومی اسمبلی و میڈیا پرسن مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ نے ان کے مداحوں سے اہم درخواست کردی ہے۔
حال ہی میں سابق رکنِ قومی اسمبلی و میڈیا پرسن مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری پوسٹ کی ہے جس میں لکھا ہے کہ ’ عامر لیاقت مرحوم کے تمام چاہنے والوں سے گزارش ہے کہ عامرلیاقت کو انصاف اور اُن کی روح کو سکون ملے اس کے لیے دعا کرتے رہیے ‘۔
انہوں نے لکھا کہ ’ مجرم جرم کر کے سمجھتا ہے کہ بچ جائے گا پر یہ نہیں جانتا کہ اللّٰہ کی پکڑ سے آج تک کون بچا ہے ‘۔
یہ بھی پڑھیں؛ رمضان کی آمد؛ عامر لیاقت کے بچوں کا والد کے نام جذباتی پیغام جاری
دوسری جانب رمضان المبارک کے آتے ہی مرحوم عامر لیاقت حسین کو مخلتف چینلز کی جانب سے رمضان ٹرانسمشن میں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ عامر لیاقت گزشتہ سال 9 جون کو انتقال کر گئے تھے، سابق رکنِ قومی اسمبلی کی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال اور بیٹی نے عامر لیاقت کی موت کی وجہ اُن کی تیسری اہلیہ کو قرار دیتے ہوئے دانیہ ملک پر کیس کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News