ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملک بھر کے شہریوں کی مشکل حل کردی ہے، اب ملک کے کسی بھی کونے سے تعلق رکھنے والے شہری لاہور سے ڈرائیونگ لائسنس بنواسکیں گے۔
دیگر اضلاع اور صوبوں کے لاکھوں شناختی کارڈ ہولڈرز لاہور سے لائسنس کی سہولیات سے استفادہ حاصل کرسکیں گے جبکہ دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد بھی لاہور سے لائسنس حاصل کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل صرف لاہور کے شناختی کارڈ ہولڈرز کو لاہور سے لائسنس بنوانے کی سہولت میسر تھی۔
لرنر پرمٹ کے لئے شہری شناختی کارڈ اور ایک نقل کے ہمراہ کسی بھی لائسنس سینٹر پرجائیں، لرنر پرمٹ کے 42 دن کے بعد مستقل لائسنس کے حصول کے لئے سائن و روڈ ٹیسٹ لیا جائے گا۔
شہریوں کی سہولت اور آسانی کے لئے لبرٹی مارکیٹ اور مناواں سینٹر کو 24/7 کیا جاچُکا ہے۔
ارفعہ کریم ٹیسٹنگ سینٹر، گریٹر اقبال، ڈیفنس سینٹر اور بحریہ ٹاؤن صبح 08 بجے سے رات 12 بجے تک لائسنس سروسز فراہم کررہے ہیں۔
سی ٹی او کے مطابق شہر میں 03 موبائل وینز، 23 لائسنس سینٹرز اور 06 ٹیسٹنگ سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
