Advertisement
Advertisement
Advertisement

لوگ موٹاپے کے شکار کیوں ہوتے ہیں؟ جانیے

Now Reading:

لوگ موٹاپے کے شکار کیوں ہوتے ہیں؟ جانیے

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ لوگ موٹاپے کے شکار کیوں ہوتے ہیں۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق مردوں اور خواتین کے دماغ ایک دوسرے سے مختلف انداز سے کام کر کے انہیں موٹاپے کا شکار بناتے ہیں۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ موٹاپے کی شکار خواتین کے دماغ کے ان حصوں میں تبدیلیاں آتی ہیں جو جذبات سے جڑے ہوتے ہیں۔

اسی طرح مردوں کے ان دماغی حصوں میں تبدیلیاں آتی ہیں جو بھوک یا پیٹ بھرنے کے احساس سے منسلک ہوتے ہیں۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جذباتی ہو کر بلا سوچے سمجھے کھانے کی عادت خواتین میں موٹاپے کا باعث بننے والی اہم وجہ ہے۔

Advertisement

اس کے مقابلے میں مردوں کے غذائی رویے پیٹ کے احساسات سے جڑے ہوتے ہیں۔

اس تحقیق میں 18 سے 55 سال کی عمر کے 183 افراد کو شامل کیا گیا تھا جن کو جسمانی وزن کے مطابق 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا۔

ان افراد سے انزائٹی، ڈپریشن، شخصی عادات اور دیگر متعدد عناصر کے بارے میں تفصیلات جمع کی گئیں۔

اس کے بعد ہر فرد کے 3 مختلف دماغی ایم آر آئی ٹیسٹ کرائے گئے تاکہ دماغی ساخت، افعال اور دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیا جاسکے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ مخصوص دماغی حصوں میں تبدیلی جسمانی وزن میں اضافے سے جڑی ہوتی ہے۔

تحقیق کے مطابق بچپن میں اگر کسی صدمے کا سامنا ہوا ہو تو خواتین میں ایسی دماغی تبدیلیاں آتی ہیں جو بعد میں موٹاپے کا باعث بنتی ہیں۔

Advertisement

اس کے برعکس مردوں میں انزائٹی اور کھانے کے سامنے خود کو روک نہ پانے جیسے عناصر موٹاپے سے جڑے ہوتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی ، خواجہ آصف
پاکستان میں پہلی بار گوگل اور ٹیک ویلی کی شراکت سے کروم بوک اسمبلی لائن کا آغاز
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
میکسیکن حسینہ فاطمہ بوش کی توہین پر عالمی حسیناؤں کا احتجاج ، تقریب کا اجتماعی واک آؤٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر