
ٹک ٹاک کی دنیا کی مشہور ٹک ٹاکر فوینا جیمز نے اسلام قبول کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فوینا جیمز کا تعلق فلپائن سے ہے جبکہ انہوں نے اپنا نام بھی تبدیل کر کے زینب رکھ لیا ہے۔
زینب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس میں اُن کو مکمل حجاب میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ نماز پڑھنا، قرآن کو سمجھنا اور دیگر اسلامی تعلیمات حاصل کرنا اب ان کا مشغلہ بن گیا ہے۔
اس حوالے سے زینب کا کہنا ہے کہ مجھے آذان کی آواز ایک ایسا سکون بخشتی تھی، جو کہ ناقابلِ بیان ہوتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ آذان کے الفاظ اب میں نے یاد کرلیے ہیں جبکہ اب میں قرآن مجید کی کچھ سورہ بھی حفظ کر رہی ہوں اور آن لائن لیکچرز کے ذریعے اسلام کو سمجھ رہی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس تمام تر صورتحال میں میری فیملی نے بھی مجھے سپورٹ کیا اور میرے اسلام قبول کرنے پر خوش ہیں جبکہ میرے پاکستانی دوست سلمان نے بھی مجھے کافی سپورٹ کیا ہے۔
خیال رہے کہ زینب کے ٹاک ٹاک پر 9 ملین فالوورز ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News