
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر اور سابق کپتان شعیب ملک اور اُن کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کی خبروں سے متعلق اہم خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق کپتان شعیب ملک نے حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میری اور اہلیہ کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ عید پر اہلیہ اور بچے سے دور ہوں، کاش میں اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ عید منا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ شادی سے قبل وہ جب کرکٹ کے سلسلے میں بیرون ملک ہوتے تھے تو والدہ اور بہن بھائیوں کو عید پر یاد کرتے تھے اور اب شادی پر اہلیہ اور بیٹے کو بھی یاد کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ کا تعلق دوسرے ملک سے ہے اور وہاں بھی مصروفیات ہوتی ہیں، اس لیے ہر سال ممکن نہیں ہو پاتا کہ تمام دن ایک ساتھ گزاریں۔
شعیب ملک نے کہا کہ طلاق کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں، وہ اپنی اپنی مصروفیات کی وجہ سے ایک ساتھ نہیں۔ دنیا کی تمام بیویوں اور شوہروں کے تعلقات کے درمیان اتار چڑھاؤ آتا ہے اور ان سمیت تمام مشہور جوڑوں کے تعلقات میں بھی ایسا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ثانیہ مرزا نے انسٹا گرام پر اَن فالو نہیں کیا اور یہ خبر انہیں آج مل رہی ہے کہ اہلیہ نے انہیں ان فالو کردیا ہے۔
واضح رہے کہ شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے درمیان 6 ماہ سے طلاق کی افواہیں زیرِ گردش ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News