Advertisement
Advertisement
Advertisement

طیارے کی کھڑکیوں میں یہ ننھے سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟ دلچسپ وجہ جانیے

Now Reading:

طیارے کی کھڑکیوں میں یہ ننھے سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟ دلچسپ وجہ جانیے
طیارے

طیارے کی کھڑکیوں میں یہ ننھے سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟ دلچسپ وجہ جانیے

آپ میں سے اکثر لوگوں نے طیارے پر سفر کیا ہو گا لیکن کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ جہاز کی کھڑکی کے نچلے حصے میں ایک ننھا سوراخ موجود ہوتا ہے؟

اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ طیاروں کی کھڑکیوں میں ایک ننھا سوراخ ہوتا ہے جس کا مقصد خوبصورتی میں اضافہ کرنا نہیں بلکہ یہ سوراخ لوگوں کو محفوظ رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

سطح زمین سے بلندی بڑھنے سے سانس لینے کے لیے آکسیجن کی مقدار کم ہو جاتی ہے اور آکسیجن کی کمی سے بیماری یا موت کا خطرہ بڑھتا ہے۔

طیارے عموماً 10 ہزار فٹ یا اس سے زائد بلندی پر پرواز کرتے ہیں اور اتنی بلندی پر آکسیجن ماسک کے بغیر سانس لینا ناممکن ہوتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ طیاروں کے کیبن کو خصوصی طور پر پریشرائزڈ بنایا جاتا ہے تاکہ مسافر اور عملہ معمول کے مطابق سانس لے سکے۔

Advertisement

ایسا طیاروں کے انجنوں سے کیبن تک ہوا پہنچا کر کیا جاتا ہے اور جب کیبن کا اندرونی دباؤ مناسب ہو جاتا ہے تو ہوا کے بہاؤ کو مستحکم رکھا جاتا ہے۔

تو اس دباؤ کے ذریعے انسانوں کو تو نقصان سے بچانے میں مدد ملتی ہے مگر ایسا طیاروں کے لیے مفید نہیں ہوتا۔

یہی وجہ ہے کہ اس دباؤ کے اخراج کے ایک ذریعے کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ ذریعہ کھڑکیوں پر موجود ننھے سوراخ ہوتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر