
عید قرباں کب ہوگی؟ماہرین فلکیات کی بڑی پیشگوئی
ماہرین فلکیات نے عید قرباں سے متعلق بڑی پیشگوئی کر دی ہے۔
مصر کے قومی ادارہ برائے فلکیات و جیو فزیکل ریسرچ کے سربراہ ڈاکٹر جاد القاضی کا کہنا ہے کہ موجودہ ہجری سال 1444ھ میں ذی القعدہ کا مہینہ اگلے اتوارکو شروع ہوگا اور یہ مہینہ 29 دن کا ہوسکتا ہے۔
ڈاکٹر جاد القاضی نے کہا کہ اس صورت میں عید الاضحیٰ 27 جون کو ہوگی، شوال کا چاند مکہ المکرمہ میں غروب آفتاب سے 3 منٹ پہلے غروب ہو جائے گا جب کہ قاہرہ میں نیا چاند غروب آفتاب کے ایک منٹ بعد رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News