Advertisement
Advertisement
Advertisement

تصویر میں نظر آنے والے اس برگر کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اُڑجائیں گے

Now Reading:

تصویر میں نظر آنے والے اس برگر کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اُڑجائیں گے

تصویر میں نظر آنے والے اس برگر کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اُڑجائیں گے

آج ہم آپکو اس تصویر میں نظر آنے والے برگر کی قیمت بتائیں گے جس کو جان کر آپ کے ہوش اُڑجائیں گے۔

امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈلفیا کے ایک ریسٹورنٹ میں امریکا کا مہنگا ترین چیز برگر فروخت کیا جا رہا ہے جس کی قیمت 700 ڈالر (تقریباً 2 لاکھ پاکستانی) روپے ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلاڈلفیا میں موجود ڈروری بیئر گارڈن میں فروخت کیے جانے والے اس برگر کے مہنگے ترین ہونے کی وجہ اس پر چڑھایا جانے والا سونے کا ورق اور اس کی تیاری کے دوران شامل کیے جانے والے وہ خاص اجزا ہیں جو برگر کو دنیا کے مہنگے ترین کھانوں میں شامل کرتے ہیں۔

برگر کے اجزا میں جاپانی نسل کے گائے کا مشہور ویگیو بیف، اٹلی کے بلیک ٹرفل آئرش پنیر، شہد، لوبسٹر فلیم بیڈ (مخصوص طریقے سے تیار جھینگا) کیویر (مچھلی کے انڈوں سے تیار اچار) اور 5000 ڈالر کی لوئس کوگناک کا ایک اونس بھی شامل کیا جاتا ہے۔

ریسٹورنٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ ان کے اس نئے مینیو کا مقصد اپنے گاہکوں کی دلچسپی اور توجہ سمیٹنا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ دنیا کے اب تک کے مہنگے ترین برگر کی قیمت 6000 ڈالر ہے جو کہ نیدرلینڈ کے ریسٹورنٹ ڈی ڈالٹن میں ملتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر