Advertisement
Advertisement
Advertisement

روزانہ ایک سیب کھانے کا یہ فائدہ جان لیں

Now Reading:

روزانہ ایک سیب کھانے کا یہ فائدہ جان لیں

روزانہ ایک سیب کھانے کا یہ فائدہ جان لیں

آج ہم آپکو روزانہ ایک سیب کھانے کا فائدہ بتائیں گے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق جوانی یا درمیانی عمر میں فلیونولز نامی جز سے بھرپور نباتاتی غذاؤں کا استعمال عادت بنانے سے بڑھاپے میں جسمانی مضبوطی کو مستحکم رکھنا ممکن ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق یہ کہاوت درست نظر آتی ہے کہ ایک سیب روزانہ ڈاکٹر کو دور رکھے یا کم از کم اس سے جسمانی کمزوری کو ضرور دور رکھنا ممکن ہے۔

اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ 10 ملی گرام اضافی فلیونولز (ایک درمیانے حجم کے سیب میں اتنی مقدار ہوتی ہے) سے عمر کے ساتھ آنے والی جسمانی کمزوری کا خطرہ 20 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ فلیونولز کے ساتھ ساتھ فلیونوئڈز کی ایک اور قسم quercetin والی غذاؤں سے یہ فائدہ ہوتا ہے۔

Advertisement

سیب اور بلیک بیری میں فلیونولز اور quercetin دونوں موجود ہوتے ہیں اور ان کے استعمال سے جسمانی کمزوری کی روک تھام ممکن ہے۔

اس تحقیق میں 17 سو افراد کے غذائی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ فلیونولز اور quercetin کا استعمال عمر بڑھنے سے جسم پر مرتب ہونے والے منفی اثرات سے بچانے کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔

عمر کے ساتھ آنے والی جسمانی کمزوری یا ضعف کے باعث گرنے کا خطرہ بڑھتا ہے جس سے فریکچر، معذوری یا اسپتال میں داخلے جیسے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔

محققین نے کہا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ فلیونولز یا quercetin والی غذاؤں سے جسمانی کمزوری سے بچنے میں کس حد تک مدد مل سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر