Advertisement
Advertisement
Advertisement

وہ عام غلطیاں جو آپ کے اے سی کو جلد خراب کر دیتی ہیں

Now Reading:

وہ عام غلطیاں جو آپ کے اے سی کو جلد خراب کر دیتی ہیں

آج ہم آپکو وہ عام غلطیاں بتائیں گے جو آپ کے اے سی کو جلد خراب کر دیتی ہیں۔

درجہ حرارت بار بار بدلنا

اے سی سسٹم کے کام کا سب سے مشکل حصہ چلنا اور بند ہونا ہوتا ہے۔

اگر آپ تھرمو اسٹیٹ کے درجہ حرارت کی سیٹنگز کو بار بار بدلتے ہیں تو اے سی زیادہ آن آف ہوتا ہے جس کے نتیجے میں ائیر کنڈیشنر کے جلد خراب ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

ائیر فلٹر نہ بدلنا

Advertisement

اے سی کے ائیر فلٹر کمرے میں داخل ہونے والی ٹھنڈی ہوا کو صاف کرنے کا کام کرتے ہیں۔

اگر ائیر فلٹر گندے یا بند ہو جائیں تو اس سے ہوا کا بہاؤ محدود ہوتا ہے اور اے سی کو کمرے کا درجہ حرارت مناسب رکھنے کے لیے زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے۔

اس سے نہ صرف بجلی کے بل میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ مشین بھی خرابی ہو سکتی ہے یا اس کی زندگی مختصر ہو جاتی ہے۔

تو اے سی کے فلٹر کو ہر چند ماہ بعد بدلنا عادت بنا لیں۔

درجہ حرارت بہت کم رکھنا

اگر آپ کو لگتا ہے کہ درجہ حرارت کو کم رکھنے سے کمرے کو جلد ٹھنڈا کیا جا سکتا ہے یا بجلی کے بل کی بچت ہو سکتی ہے تو جان لیں کہ ایسا نہیں ہوتا۔

Advertisement

درحقیقت اس عادت کے نتیجے میں اے سی سسٹم کو زیادہ کام کرنا پڑتا ہے جس سے بجلی کے بل میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ اس کے خراب ہونے کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔

اے سی سسٹم کی مرمت کا خیال نہ رکھنا

آخری بار کب آپ نے اے سی سسٹم کو چیک کیا تھا یا کرایا تھا؟ اگر اس سوال کا جواب معلوم نہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اے سی کی مینٹینیس پر توجہ نہیں دے رہے۔

سال میں کم از کم ایک یا 2 بار اے سی کی مینٹینیس بہت ضروری ہوتی ہے، ایسا نہ کرنے سے سسٹم کے مختلف حصوں میں وقت کے ساتھ خرابیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔

ہوا کے بہاؤ کو روکنا

Advertisement

اگر اے سی فرنیچر، پردوں یا دیگر اشیا کے قریب موجود ہے تو اس سے ہوا کا بہاؤ متاثر ہو سکتا ہے۔

اس لیے ضروری ہے کہ اے سی کو ایسی جگہ نصب کیا جائے جہاں اس کے سامنے کوئی رکاوٹ نہ ہو، ہوا کے بہاؤ رکنے سے مشین جلد خراب ہو سکتی ہے۔

کمرے کے حجم کا خیال نہ رکھنا

موجودہ عہد کے اے سی اس وقت زیادہ مؤثر ثابت ہوتے ہیں جب انہیں نصب کرتے ہوئے کمرے یا گھر کے حجم کا خیال رکھا جائے۔

اگر ایسا اے سی نصب کر دیا جائے جس کا کولنگ لوڈ زیادہ ہو تو وہ کمرے کو فوری ٹھنڈا کر کے جلد بند ہو جاتا ہے۔

بار بار آن آف ہونے سے اے سی بہت زیادہ بجلی ضائع کرتا ہے جبکہ اس کے خراب ہونے کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔

Advertisement

اس کے برعکس بڑے کمرے میں چھوٹا اے سی لگا دیا جائے تو اسے زیادہ سخت محنت کرنا پڑتی ہے جس سے بھی بجلی کے بل میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ وہ جلد خراب ہو جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر