Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کے شہر ی اب آن لائن سستے نرخ پر سبزی اور فروٹ خرید سکیں گے

Now Reading:

کراچی کے شہر ی اب آن لائن سستے نرخ پر سبزی اور فروٹ خرید سکیں گے
آن لائن

میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ گھر بیٹھے آن لائن  سرکاری نرخ پر سستی سبزی اور فروٹس کی فراہمی کے لئے کے ایم سی کے تعاون سے پہلے مرحلے میں ضلع وسطی میں پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر کی زیر صدارت سبزی اور فروٹس کو سرکاری نرخ پر شہریوں کو آن لائن فراہمی سے متعلق ایک اہم  اجلاس ہوا۔

اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے سبزی منڈی آن لائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زاہد مبشر اور منیجر آپریشنز احسن رضا نے میئر کراچی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سبزی اور فروٹس کی فراہمی کا یہ منصوبہ رالپنڈی، اسلام آباد، سرگودھا اور دیگر شہروں میں کامیابی سے چل رہا ہے اور دن بہ دن آن لائن سبزی حاصل کرنے والے گھرانوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سبزیوں اور فروٹس شہریوں تک پہنچنے تک چار مڈل مین منافع حاصل کرتے ہیں فارمر سے ڈیلر، ڈیلر سے ہول سیلر، اس کے بعد ریٹیلر سے ہوتی ہوئی سبزیاں شہریوں تک پہنچتی ہیں ۔

احسن رضا نے یہ بھی کہا کہ  کھیتوں سے سبزیوں کو شہریوں تک پہنچنے میں چھ سے آٹھ دن کا وقت لگتا ہے جبکہ ہماری کوشش یہ ہے کہ گاہکوں کو براہ راست فارمر سے منسلک کریں تاکہ منافع کی شرح کم ہواور تازہ اور صحت مند سبزیاں اور فروٹس گھر کی دہلیز پر پہنچ سکے۔

Advertisement

احسن رضا نے  مزید کہا کہ آن لائن بھیجی جانے والی سبزی اور فروٹس اگر گاہک کو پسند نہ آئے تو وہ فوری طور پر واپس کرسکتے ہیں جبکہ شہریوں کو صرف درجہ اول سبزیاں اور فروٹس ہی آن لائن فراہم کئے جائیں گے اور ہر روز ویب سائٹ پر سرکاری نرخ آویزاں کئے جائیں گے تاکہ شہری سرکاری نرخ کو دیکھ سکیں۔

میئر کراچی کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

بریفنگ میں میئر کراچی کو بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر شہریوں کی جانب سے ملنے والے 10 ہزار آرڈرز پر عملدرآمد کیا جائے گاجس کے لئے نوجوانوں کو 6ہزار سے زائد نوکریاں فراہم کی جائیں گی اور یہ تمام نوجوان اسی شہر سے منتخب کئے جائیں گے جہاں یہ سروس فراہم کی جائے گی۔

میئر کراچی نے اس موقع پر کہا کہ اب دنیا میں آہستہ آہستہ تمام اشیاء کی خریداری آن لائن ہونے لگی ہے پاکستان میں بھی بے شمار اشیاء آن لائن دستیاب ہیں،ہمیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر وقت کے ساتھ چلنا ہوگا تاکہ آنے والے وقت کا ساتھ دے سکیں اور آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کرسکیں۔

میئر کراچی نے کہا کہ اگر درجہ اول کی سبزیاں اور فروٹس سرکاری نرخ پر شہریوں کو گھر کی دہلیز پر فراہم کئے جائیں تو یہ ایک اچھا عمل ہے اور اس کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔

سبزی اور فروٹس کی فراہمی میں مڈل مین کے منافع کو کم سے کم کیا جائے تاکہ شہریوں کوسرکاری نرخوں پر سبزی اور فروٹس گھر بیٹھے دستیاب ہوسکیں جبکہ اس اقدام سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں  گے۔

Advertisement

اجلاس میں ڈپٹی میئر کراچی سید ارشد حسن، ضلع کورنگی کے چیئرمین نیئر رضا، ضلع شرقی کے وائس چیئرمین عبدالرؤف، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن، سینئرڈائریکٹر کوآرڈینیشن مسعود عالم، ڈائریکٹر اسٹیٹ عمران قدیر، ڈائریکٹر ای اینڈ آئی پی عبدالقیوم، ڈائریکٹر لینڈ کمال شیخ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ حکومت کا اہم اقدام: ایس ٹی آر پالیسی پر شکایات کے ازالے کے لیے کمیٹی قائم
پنجاب اور سندھ میں سیاسی محاذ آرائی، صدر زرداری متحرک، وزیر داخلہ طلب
وزیر اعظم کے ملائیشیا سے واپس آنے کے بعد معاملات طے ہو جائیں گے، خواجہ آصف
وزیر داخلہ سندھ سے محسن نقوی اور شرجیل میمن کی تعزیتی ملاقات
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر