Advertisement
Advertisement
Advertisement

انتخابات سے قبل ن لیگ کو بڑی کامیابی مل گئی

Now Reading:

انتخابات سے قبل ن لیگ کو بڑی کامیابی مل گئی

انتخابات سے قبل ن لیگ کو بڑی کامیابی مل گئی

انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن کو بڑی کامیابی مل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال، رکن قومی اسمبلی سہیل خان اور سابق ایم پی اے اختیار نے مریم نواز سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ملاقات میں پارٹی تنظیمی امور اور سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکسستان بالخصوص بلوچستان کی ترقی نواز شریف کے دِل کی آواز ہے، بلوچستان کی ترقی میں عوام کو شراکت دار بنانا چاہتے ہیں۔ بلوچستان میں احساس محرومی دور کرنے کےلئے ٹھوس اقدامات پر کاربند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے اقدامات کئے ہیں، مشکل ترین حالات میں شہبازشریف نے 1150 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ دیا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ معاشی بحالی کا قومی منصوبہ تاریخی قدم ہے، ایٹمی دھماکوں کی طرح معاشی بحالی کا منصوبہ پاکستان کو معاشی قوت بنائے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ پارٹی کے نظریاتی، وفادار اور محنتی رہنماؤں اور کارکنوں کی قدر کرتے ہیں، وقت کی آندھیوں میں ثابت قدم رہنے والے پارٹی کے شرکا تاج ہیں، آئندہ انتخابات میں پارٹی کے نظریاتی رہنماﺅں اور کارکنوں کو ٹکٹ دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر