Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ اسٹیٹ بینک کا اہم اعلان

Now Reading:

پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ اسٹیٹ بینک کا اہم اعلان
پرائز بانڈز

پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عوام الناس کی سہولت کے لیے 7,500 روپے ، 15,000 روپے 25,000 روپے اور 40,000 روپے مالیت کے پرائز بانڈز نقد کرانے کا ایک اور موقع فراہم کرتے ہوئے ان کی تاریخ میں 30 جون 2023ء تک توسیع کر دی ہے۔

قبل ازیں حکومت نے ان پر ائز بانڈز کو نقد کرانے کے لیے 30 جون 2022ء کی تاریخ مقرر کی تھی تاہم جو لوگ مقررہ مدت میں یہ پرائز بانڈ ز تبدیل نہیں کر اسکے انہیں آخری موقع دیتے ہوئے اس کی تاریخ میں 30 جون 2023ء تک توسیع کر دی گئی۔

مذکورہ پرائز بانڈز کے سرمایہ کاروں کو انہیں نقد کرانے کے لیے درج ذیل آپشنز دیے گئے ہیں:

الف، ظاہر کی مالیت پر نقد کرانا۔ ب۔ ان بانڈز کی 25,000 روپے اور / یا40,000 روپے کے پریمیم پرائز بانڈ ((رجسٹرڈ) میں منتقلی۔ج۔ انہیں اسپیشل سیونگز سر ٹیفکیٹس یاڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس میں بدلنا، ان پر انٹر بانڈز کا تبادلہ ملک بھر میں ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے دفاتر اور کمرشل بینکوں کی برانچوں سے 30 جون 2023ء تک کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement

اسٹیٹ بینک نے اس ضمن میں کمرشل بینکوں کو توسیع شدہ تاریخ تک پرائز بانڈ ز نقد کرانے یا ان کا تبادلہ کرنے کی درخواستیں قبول کرنے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ان بانڈز کو رکھنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اس آخری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی ہولڈنگز کا30 جون 2023ء سے قبل تبدیل کرا لیں۔ اس توسیع شدہ ڈیڈلائن کی میعاد ختم ہونے کے بعد مذ کورہ پرائز بانڈز کو نقد یا ان کا تبادلہ نہیں کرایا جا سکے گا اور یہ قابل استعمال نہیں رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، خواجہ آصف نے افتتاح کردیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر