
تحریک انصاف کو گلگت بلتستان کونسل میں واضح اکثریت حاصل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو گلگت بلتستان کونسل میں واضح اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔
پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا ہے کہ وزارتِ اعلیٰ کیلئے راجہ اعظم متفقہ طور پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نامزد کردیے گئے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کو گلگت بلتستان کونسل میں واضح اکثریت حاصل
راجا اعظم پی ٹی آئی کی جانب سے وزارت اعلیٰ کے امیدوار نامزد
چیئرمین پی ٹی آئی نے راجا اعظم کے نام کی منظوری دے دی۔
براہ راست دیکھیں:https://t.co/7PN6qbAHwL#BOLNews #GB pic.twitter.com/ymwmLw5Jye— BOL Network (@BOLNETWORK) July 5, 2023
ترجمان نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راجہ اعظم کی نامزدگی کی منظوری دے دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو گلگت بلتستان کونسل میں فیصلہ کن اکثریت حاصل ہے تاہم واضح عددی اکثریت کی بنیاد پر راجہ اعظم کو وزیراعلیٰ منتخب کروایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: الوداع پی ٹی آئی؛ ایک اور سینئر سیاستدان نے پارٹی چھوڑ دی
پی ٹی آئی ترجمان نے مزید بتایا کہ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے یکجا اور متحد ہو کر عوامی مینڈیٹ پر کیا جانے والا حملہ ناکام بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کیخلاف تحریک عدمِ اعتماد اور انکی نااہلی کے معاملے کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز چیف کورٹ گلگت بلتستان نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News