سفاک اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں 12 فلسطینی شہید، قابض فوج نے جنین کو خالی کردیا
اسرائیلی فورسز کی جانب سے جنین شہر میں پناہ گزین کیمپ پر حملوں میں 12 فلسطینی شہید جب کہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی افواج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 44 گھنٹے تک جاری رہنے والی فوجی کارروائیوں میں سے ایک کو انجام دینے کے بعد منگل کی شام دیر گئے فلسطینی شہر جنین کو خالی کردیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی افواج کی پناہ گزین کیمپ پر حملوں میں 12 فلسطینی شہید جب کہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
فلسطینیوں کی نمازِ جنازہ ادا کرنے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ شہید ہونے والے 12 فلسطینیوں کی نمازِ جنازہ میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ میں شروع کی گئی کارروائی کے دوران ایک اسرائیلی فوجی بھی مارا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ منگل کی شام جنین کیمپ میں آپریشن کے دوران ڈیوٹی پر موجود ایک نان کمیشنڈ افسر گولی لگنے سے مارا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی گاڑیوں کے قافلے جنین سے نکلتے ہوئے دیکھے گئے ہیں جو کہ اسرائیلی آپریشن کے خاتمے کا اشارہ ہے۔
مشاهد متداولة لانسحاب بعض القوات الإسرائيلية من مخيم #جنين ومحيطه#التاسعة_هذا_المساء#العربية pic.twitter.com/cEsgKULpqo
— العربية (@AlArabiya) July 4, 2023
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
