
سجل علی اور وہاج علی جلد ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کیلئے تیار
پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی اور اداکار وہاج علی ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کیلئے تیار ہیں۔
حال ہی میں ایک اکانشا نامی ٹوئٹر صارف نے اداکار وہاج علی اور اداکارہ سجل علی کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کے آنے والے پروجیکٹ کے حوالے سے سوال کیا۔
صارف نے سوال کیا کہ’کسی کو اندازہ ہے کہ وہاج علی اور سجل علی کا پروجیکٹ کب ریلیز ہو رہا ہے؟ اس کے لیے بہت پرجوش ہوں‘۔
سوال کے جواب میں اداکار وہاج علی نے لکھا کہ بہت جلد۔
خیال رہے کہ اداکار وہاج علی اور اداکارہ سجل علی جلد ہدایت کار کاشف نثار کے پروجیکٹ میں دکھائی دیں گے جس کی کہانی بی گل نے تحریر کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News