
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ او آئی سی کے لوگ بین الاقوامی ایوانوں میں ہماری آواز بلند نہیں کریں گے تو ہمیں ان کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے بیت المکرم مسجد پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید کے دن اس واقعہ کا مقصد یہ دیکھانا تھا ایک طرف تم عید منارہے ہو دوسری طرف ہم تماری مقدس کتاب قرآن پاک کی بے حرمتی کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افسوسناک امر یہ کہ حکومتی سرپرستی میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی، جبکہ یہ ہماری آنکھوں کا نور اور رہنمائی دینے والی کتاب ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ اسلام فوبیا کا شکار ہیں، کبھی قرآن کریم اور کبھی حضور اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی کرتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اہل مغرب سے سوال کرتا ہوں آپ کس آزادی کے علمبردار بنتے ہیں، جب ہولوکوس کا معاملہ آتا ہے تو کہاں چلے جاتے ہیں، ہولوکوس پر بات کرنا پورے یورپ پر پابندی ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ تم نے ہمیں تقسیم کرکے رکھ دیا ہے جس کا تم فائدہ اٹھاتے ہو، ہماری بدقستمی ہے کہ ہمارے سر پر ٹولہ مسلم ممالک کے حکمران ان کے غلام بنے بیٹھے ہیں، ان حکمران ٹولوں کو سروں سے ہٹادیں تو کسی کی ایسی ہمت اور جرات نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمزور سے کمزور اور گناہ گار سے گناہ گار بھی قرآن پاک کی بے حرمتی اور رسول اللہ ﷺ کی شان میں گستاخی کو برداشت نہیں کرسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ او آی سی کا اجلاس ہوا بھی اور ختم بھی ہوگیا، یہ او آئی سی اتنی کمزور کیوں ہے، او آئی سی کے لوگ بین الاقوامی ایوانوں میں ہماری آواز بلند نہیں کریں گے تو ہمیں ان کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا ہوگا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب غیرت دیکھانے کا موقع آتا ہے تو کہتے ہیں ہماری معیشت اچھی نہیں ہے، ہم کہتے ہیں ہماری معیشت اچھی ہے تم ہٹ جاؤ، ہماری معیشت بہت اچھی ہے، قدرت نے اسے بہت نوازا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News