Advertisement
Advertisement
Advertisement

دیپیکا کی عجیب و غریب خواہش کے متعلق رنویر سنگھ کا انکشاف

Now Reading:

دیپیکا کی عجیب و غریب خواہش کے متعلق رنویر سنگھ کا انکشاف
رنویر سنگھ

دیپیکا کی عجیب و غریب خواہش کے متعلق رنویر سنگھ کا انکشاف

بالی ووڈ کے نامور اداکار رنویر سنگھ جو آج اپنی 38ویں سالگرہ منا رہے ہیں، نے دیپیکا کی جانب سے کی جانے والی عجیب و غریب خواہش کے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

ایک انٹرویو میں اداکار سے ان کی اہلیہ دیپیکا پڈوکون کی جانب سے بتائی گئی ایک خواہش کے متعلق سوال کیا گیا تھا اور یہ انٹرویو سال 2015 میں ہوا تھا جو کہ آج ان کی سالگرہ کے موقع پر کافی وائرل ہورہا ہے۔

انٹرویو کے دوران اداکار سے دیپیکا پڈوکون سے باجی راؤ مستانی کے سیٹ پر اپنی درخواست کا انکشاف کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تھا جو اداکارہ نے  فلم 2015 باجی راؤ مستانی کے سیٹ پر کی تھی۔

اس کے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے، رنویر نے مراٹھا سلطنت کے پیشوا باجی راؤ اول پر مبنی اپنے کردار میں آنے کے لیے اپنے ‘بہت مشکل عمل’ کے بارے میں بات کی۔

رنویر سے 2015 کے ایک انٹرویو میں دیپیکا پڈوکون کے اس بیان کے بارے میں پوچھا گیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ رنویر چاہتے ہیں کہ لوگ انہیں باجی راؤ مستانی کے سیٹ پر باجی راؤ کے نام سے پکاریں۔ اس سوال کے جواب میں کہ کیا اس سے ان کی مدد ہوئی، رنویر نے کہا کہ یہ ‘ایک عجیب و غریب درخواست’ تھی، لیکن اس نے واقعی ان کی مدد کی۔

Advertisement

اداکار نے بتایا تھا کہ، “اس طرح کے الگ کردار میں آنا بہت مشکل عمل ہے، اس سے پہلے میں نے کبھی اپنے کردار کے لئے تیار ہونے میں آدھے گھنٹے سے زیادہ کا وقت نہیں لیا تھا پر اس کردار کے لئے تیار ہونے میں مجھے 2 گھنٹے درکار ہوتے تھے۔‘‘

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی ایک ساتھ پہلی فلم گولیوں کی راسلیلا رام لیلا تقریباً 10 سال قبل ریلیز ہوئی تھی۔ 2015 میں، ان کی دوسری فلم باجی راؤ مستانی ریلیز ہوئی ، جس کی ہدایت کاری بھی سنجے لیلا بھنسالی نے کی تھی۔ اس فلم میں دیپیکا نے باجی راؤ کی دوسری بیوی، مستانی کا کردار ادا کیا، جب کہ پریانکا چوپڑا، باجی راؤ کی پہلی بیوی، کاشی بائی کے طور پر نظر آئیں۔

دیپکا اور رنویر کی تیسری فلم پدماوت، جس میں شاہد کپور بھی تھے، جنوری 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر