Advertisement
Advertisement
Advertisement

توشہ خانہ کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

Now Reading:

توشہ خانہ کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
توشہ خانہ کیس

342 کا بیان قلمبند کرانےکیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کل عدالت میں طلب

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں توشہ خانہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں ہوئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل گوہرعلی خان اور الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویزعدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل گوہرعلی خان نے مؤقف اپنایا کہ سیشن عدالت میں کیس 8 جولائی کے لیے مقررتھا، چیئرمین پی ٹی آئی نے آج لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہونا ہے۔

سیشن جج نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 7 دنوں میں کیس کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے، جس پر وکیل گوہرعلی خان نے کہا کہ 10 کے بعد کوئی بھی اگلی سماعت کی تاریخ دےدیں۔

Advertisement

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے آج حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی۔

وکیل گوہرعلی خان نے کہا کہ ہمیں معلوم نہیں تھاکہ کیس آج فکس ہے، رات کو واٹس ایپ پر معلوم ہوا جس پر سیشن جج نے ریمارکس دیے کہ وکیل شیرافضل نے کہا12 بجے تک سماعت کو روک لیں۔ وکیل شیرافضل نے کہا خواجہ حارث نے پیش ہونا ہے۔

وکیل گوہرعلی خان نے جواب دیا کہ شیرافضل تو نہیں میں خواجہ حارث کی جگہ پیش ہوا ہوں جس پر جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ عدالت آپ کیساتھ بہت رعایت سے چل رہی ہے۔

بیرسٹر گوہرنے دلائل دیے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف 170 مقدمات درج ہیں، دس جولائی تک چیئرمین پی ٹی آئی عدالت کو استثنی دے۔

وکیل الیکشن کمیشن امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ شفاف ٹرائل کا حق تمام فریقین کا ہے، سات ماہ میں ایک مرتبہ بھی عمران خان پیش نہیں ہوئے۔ گرفتاری کی وجہ سے صرف ایک مرتبہ چیئرمین پی ٹی آئی پیش ہوئے تھے۔

سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست کی مخالفت کی گئی جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر نے سماعت 10 جولائی تک ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

Advertisement

خواجہ حارث کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست بھی جمع کرا دی گئی۔ بیرسٹرگوہرنے کہا کہ خواجہ حارث 10 جولائی سے پہلے دستیاب نہیں ہوں گے۔

وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 7 دن میں فیصلے کی ہدایت کی ہے۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظورکرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی اورمقدمہ کی سماعت 7 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

بیرسٹرگوہرنے عدالت سے تاریخ تبدیل کرنے کی دوبارہ استدعا کی جب کہ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 7 دن میں فیصلے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر