
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ماورا حسین نے کہا ہے کہ رشتے میں خواہش اور محبت سر پر سوار نہیں ہونی چاہیے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ ماورا حسین کا کہنا تھا کہ اسکرپٹ پر سائن کرتے ہوئے میں یہ نہیں سوچتی کہ اس میں سماجی پیغام نہیں ہے تو میں نہیں کروں گی، اگر اسکرپٹ میں جو پیغام دیا جارہا ہے وہ معاشرے کے لیے نقصان دہ ہے تو میں کوشش کرتی ہوں کہ وہ ڈراما نہ کروں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے کہا کہ پیار اور محبت غلط بات نہیں ہے لیکن یہ سوچنا کہ ہم محنت بھی نہ کریں اور کوئی شہزادہ ہمیں بچا لے گا، یہ بے وقوفی والی بات ہے، ہمارے معاشرے میں لڑکیاں ایسے سوچتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ خیال کہ پیار و محبت میں پاگل ہوجانا غلط ہے، محبت ایک دوسرے کی زندگی میں دخل اندازی کرنا نہیں ہے، بلکہ یہ ایک پُرسکون احساس ہے، آپ کا ساتھی یہ سمجھے کہ آپ کے کیا اہم ہے، کس چیز کے لیے پرُجوش ہیں۔
اداکارہ ماورا حسین نے کہا کہ میں محبت میں گرفتار ہونے کے خلاف نہیں ہوں لیکن یہ سوچنا کہ محبت آپ کی زندگی کے تمام مسائل کو ختم کردے گی، بالکل غلط ہے، رشتے میں خواہش اور محبت سر پر سوار نہیں ہونی چاہیے، دونوں کو برابر لے کر چلنا چاہیے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے سوشل میڈیا ٹرولنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب مجھے ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا تو میں بہت زیادہ متاثر ہوئی تھی، یہ اتنا بُری چیز ہے کہ آپ کا دل چاہتا ہے کہ اس سے دور بھاگ جائیں اور سمجھ نہیں آتا کہ اس وقت کیا کریں۔
شادی کرتے ہوئے نکاح نامے میں طلاق کے حق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ماورا کا کہنا تھا کہ میں نے ابھی تو اس بارے میں کچھ نہیں سوچا لیکن جب وقت آئے گا تو اپنے ساتھی کے ساتھ نکاح نامے کی تمام شقوں پر بات کروں گی کیونکہ دونوں کو برابری کے حقوق ملنے چاہیے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ماورا حسین نے شادی کے ساتھ ساتھی ملنے کے بارے میں سوال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی ملے گا تو سوشل میڈیا پر سب کو پتہ چل جائے گا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News