Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ایئرپورٹ پر 2 اہم کارروائیاں

Now Reading:

ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ایئرپورٹ پر 2 اہم کارروائیاں
جناح ٹرمینل

ایف آئی نے جعلی سفری دستاویزات پرسفرکرنے والےمسافر کو آف لوڈ کردیا

وفاقی تحقیقات ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق پہلی کارروائی میں سینیگال سے واپس آنے والے مسافر کو ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا، ملزم کے پاسپورٹ پر جعلی امیگریشن اسٹیمپس لگی ہوئی تھیں جبکہ پاسپورٹ پر یونان کی ایگزیٹ اسٹیمپ بھی جعلی نکلی۔

ایف آئی اے کے مطابق حماد نعیم نامی ملزم 7 جون کو ملتان ایئرپورٹ سے سینیگال روانہ ہوا تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق زبیر نامی ایجنٹ نے ملزم کو سینیگال سے اٹلی بھیجنا تھا، ملزم کو قانونی کارروائی کیلیے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

دوسری اہم کارروائی میں لیہ پولیس کو مطلوب ملزم کو طیارے سے آف لوڈ کیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد شکیل سعودی عرب روانہ ہو رہا تھا، اس کا نام اسٹاپ لسٹ میں تھا، ملزم کو گرفتار کر کے لیہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام؛ پاکستان کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر