بھارتی ریاست منی پور میں صورت حال کشمیر اور پنجاب سے بھی بدتر ہے، سابق گورنر
نئی دہلی: بھارت ریاست منی پور کے سابق گورنر گربچن جگت کا کہنا ہے کہ تشدد سے متاثرہ منی پور کی صورت حال جموں و کشمیر اور پنجاب سے بھی بدتر ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق گربچن جگت نے خبر رساں ادارے کے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ جو چیز تمام منطقوں کی نفی کرتی ہے وہ یہ ہے کہ ریاست بھر میں پولیس اسٹیشنز اور پولیس کے اسلحہ خانوں پر حملے کیے گئے اور ہزاروں ہتھیار اور بھاری مقدار میں گولہ بارود لوٹ لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایسا جموں و کشمیر، پنجاب، دہلی اور گجرات میں بھی بدترین صورت حال میں نہیں ہوا۔ منی پور میں ایک پرسکون اور سست رفتار زندگی دکھائی دینے کے باوجود قبائلی آبادی کے ساتھ متعصبانہ رویہ ہمیشہ نظر آتا تھا۔
انہوں نے لکھا کہ قبائلی علاقوں کو واضح طور پر نشانہ بنایا گیا ہے اورکچھ دوطرفہ ہجرت کے علاقے بالآخر فالٹ لائن کے طور پر ابھرے جو حالیہ تشدد کا مرکز ثابت ہوئے۔
انہوں نے ریاست کے لوگوں کے لیے تشویش کا اظہار کیا جہاں ایک سو سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے، بہت سے لوگ زخمی ہوئے ہیں، ہزاروں مکانات اور دیہاتوں کو جلا دیا گیا ہے اور اس کے نتیجے میں لوگوں کے روزگار کونقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہزاروں لوگوں نے نہ صرف اپنے خاندان کے افراد بلکہ اپنے گھر، مویشی اور ذریعہ معاش کو بھی کھو دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
