Advertisement
Advertisement
Advertisement

یونان کشتی حادثے میں ملوث اہم سرغنہ گجرات سے گرفتار

Now Reading:

یونان کشتی حادثے میں ملوث اہم سرغنہ گجرات سے گرفتار
یونان کشتی حادثہ

یونان کشتی حادثے میں ملوث اہم سرغنہ گجرات سے گرفتار

یونان کشتی حادثے میں ملوث اہم سرغنہ کو گجرات سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل گجرات نے یونان کشتی حادثے کے کیس سے متعلق بڑی کارروائی کی جس کے نتیجے میں ایک اہم سرغنہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم محمد سلیم سنیارے کو گجرات سے گرفتار کیا گیا، ملزم یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم آصف سنیارے کا بھائی ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزم نے متعدد پاکستانیوں کو غیر قانونی راستے سے یورپ بھجوانے کے لئے کروڑوں روپے بٹورے۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم کے خلاف 9 مقدمات ایف آئی اے گجرات سرکل میں درج تھے تاہم گرفتار ملزم محمد سلیم سنیارا ہنڈی حوالے کے ذریعے اپنے بھائی آصف سنیارے کو پیسے بھجواتا تھا۔

Advertisement

ملزم یونان کشتی حادثے کے بعد روپوش ہو گیا تھا، اس کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

Advertisement

ترجمان نے مزید کہا کہ ملزم کا بھائی آصف سنیارا اس وقت لیبیا میں موجود ہے، اس نے لیبیا میں متعدد سیف ہاؤسسز بنائے ہوئے ہیں تاہم، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 14 جون کو لیبیا سے اٹلی جانے والی کشتی بین الاقوامی پانیوں میں یونان کے ساحل کے قریب حادثے کا شکار ہو کر ڈوب گئی تھی، جس میں سینکڑوں پاکستانی بھی سوار تھے۔

سمندر میں ڈوبنے والوں میں سے اب تک مجموعی طور پر 104 افراد کو بچایا گیا اور 82 لاشیں ملی ہیں، لیکن زندہ بچ جانے والے افراد کے اعداد و شمار کے مطابق جہاز میں 750 افراد سوار تھے۔

پاکستان کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ حادثے کا شکار ہونے والوں کی شناخت کے لئے ڈی این اے نمونے اور فنگر پرنٹس بھیجے جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر